امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی سے ناراض چین نے اٹھایا سخت قدم

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2022, 8:29 PM | عالمی خبریں |

تائیوان،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے گزشتہ دنوں تائیوان کا دورہ کیا تھا جس سے چین بہت زیادہ ناراض ہے۔ اس کا اثر آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب چینی وزارت خارجہ نے نینسی پیلوسی کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین نے ان پر سنگین فکر اور شدید مخالفت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور چین کے تائیوان والے علاقہ کا دورہ کرنے پر زور دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ (نینسی پیلوسی کا دورۂ تائیوان) چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت ہے، چین کی سالمیت اور علاقائی اتحاد کو کمزور کرتا ہے، ’ایک چین‘ کے اصول کو روندتا ہے اور تائیوان اسٹریٹس میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

دراصل نینسی پیلوسی نے چین کی دھمکیوں کی پروا کیے بغیر گزشتہ ہفتہ کو تائیوان کا یک روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد سے چین بری طرح ناراض ہے اور دھمکی پر دھمکی دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں پیلوسی کے تائیوان دورہ سے خفا چین نے یوروپین یونین میں شامل سات ممالک کے سفیروں کو طلب کیا ہے۔ چین نے ان لوگوں کے مشترکہ بیان کی مخالفت درج کرائی ہے۔ ان ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ تائیوان کی سرحد پر چین کی فوجی ٹریننگ غلط ہے اور اسے فوری روک دینی چاہیے۔ دوسری طرف چین کا کہنا ہے کہ یہ بیان اس کے اندرونی معاملوں میں دخل اندازی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف چین نے نینسی پیلوس پر پابندی عائد کر دی ہے، اور دوسری طرف پیلوسی نے جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی ہے۔ پیلوسی سے ملاقات کے بعد کشیدا نے کہا کہ تائیوان کی طرف ہدف کردہ چین کی فوجی تربیت ایک سنگین مسئلہ کو ظاہر کرتی ہے، جس سے علاقائی امن و تحفظ کو خطرہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جاپان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب چین کی طرف سے داغی گئیں پانچ بیلسٹک میزائلیں جاپان کے اسپیشل اکونومک زون میں گری تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔