الور موب لنچنگ معاملہ: رکبر خان قتل کے 4 ملزمان قصوروار قرار، 7-7 سال کی سزا کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 9:40 AM | ملکی خبریں |

الور،26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان کے الور میں پیش آنے والے مشہور رکبر خان موب لنچنگ معاملہ میں عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے چار ملزمان کو قصوروار قرار دیا ہے، جبکہ ایک دیگر ملزم کو بری کر دیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو قصوروار قرار دیا گیا ہے ان کے نام نریش، وجے، پرم جیت اور دھرمیندر ہیں اور انہیں 7-7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ملزم نیول کشور جوکہ مقامی وی ایچ پی کا لیڈر ہے، ،کو شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔ رکبر خان کو 20 جولائی 2018 میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔

سرکاری وکیل اشوک شرما نے کہا ’’دھرمیندر یادو، پرم جیت، وجے کمار اور نریش کمار کو آئی پی سی کی دفعہ 304 (مجرم قتل کی سزا) اور 341 (غلط طریقے سے روک تھام) کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ نول کشور کو ثبوتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ 31 سالہ رکبر خان 2018 میں 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب 32 سالہ اسلم خان کے ساتھ رات کو گائے لے کر جا رہا تھا کہ الور کے رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے تحت لال ونڈی میں گاؤں والوں نے ان دونوں کو روک لیا۔ اس کے بعد رکبر پر شدید حملہ کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد ہی اس کی موت ہو گئی، جبکہ اسلم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وہ لال ونڈی سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور ہریانہ میں اپنے گاؤں کولگاؤں جا رہے تھے۔

رکبر کی موت کے بعد ہنگامہ ہوا، جس کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ سمیت راجستھان کی اعلیٰ پولیس انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی جانب گامزن طوفان ’دانا‘، ساحلی علاقوں میں شدید خطرات کا اندیشہ

انڈمان کے سمندر سے جنم لینے والا گردابی طوفان ’دانا‘ اب خلیج بنگال کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا بیرونی حصہ اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ بھدرک ضلع میں بارش کی ابتدائی صورتیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) ...

تہوار کے موسم میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ: آلو، پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، صارفین پریشان

تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موسم ستمبر کے آخر سے نومبر کے اوائل تک جاری رہتا ہے، اور اس دوران کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر خوردنی تیل، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس اضافے نے صارفین کے گروسری بجٹ پر بوجھ ...

بہار میں سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل، 81 ہزار اسکولوں کی فہرست مکمل

نومبر کے پہلے ہفتے سے بہار محکمہ تعلیم ریاست کے 81 ہزار سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل شروع کرنے والا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بہار میں اسکولوں کی درجہ بندی کی جا رہی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ درجہ بندی کا عمل اب ہر سال نومبر اور مارچ میں کیا جائے گا، جس کا مقصد ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: جے ایم ایم نے رانچی سیٹ کے لیے مہوا ماجی کو امیدوار نامزد کیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے 23 اکتوبر کو رانچی اسمبلی سیٹ کے لیے اپنی پارٹی کی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان مہوا ماجی کا نام پیش کیا ہے۔ جے ایم ایم نے اب تک 36 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جن میں مہوا ماجی واحد خاتون امیدوار ہیں جو رانچی سیٹ پر انتخاب ...

حکومت کا اسپیم ٹریکنگ سسٹم، بین الاقوامی فرضی کالز کے خلاف ایکشن

حکومت ہند نے ایک نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو ہندوستانی نمبروں کے طور پر ظاہر ہونے والی ان کمینگ بین الاقوامی کالز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا نام 'انٹرنیشنل ان کمینگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' ہے، جسے ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پیش ...

سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا، اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات ...