الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2023, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بدھ کو وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے ریاستی  صدر ڈی کے شیو کمار بی جے پی ایم ایل ایز پر پارٹی تبدیل کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔بومئی نے کہا کہ’’میرے پاس جو معلومات ہے اس کے مطابق شیوکمار بی جے پی کے تمام ایم ایل ایز کو فون کر رہے ہیں کہ انہوں نے ان کے لیے ٹکٹ روک کر رکھے ہیں۔ وہ کانگریس کی ۱۰۰؍امیدواروں کی فہرست کے تعلق سے بات کررہے ہیں جس کا انہوں نے ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے اور یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے پاس مضبوط امیدوارنہیں ہیں۔‘‘

 اس بات کی حمایت کرتے ہوئے، باغبانی کے وزیر منی رتنا نےکہا کہ کانگریس کے لیڈرخاص طور پر ۱۷؍ باغیوں سے رابطے میں تھےجو۲۰۱۹ءمیںبی جے پی میں چلے گئے تھے۔ منی رتنا ان میں سے ایک تھے۔انہوں نے کہا کہ ’’وہ کسی بھی طرح ۱۷؍ لیڈروں کوواپس لانا چاہتےہیں۔میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن میں بی جےپی نہیں چھوڑوں گا۔جب ہم وہاں تھےتو کانگریس ہمارے ساتھ عزت سے پیش نہیں آئی۔بی جے پی نے ہمیں عزت دی ہے۔‘‘

 اس کی تردید کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ بی جےپی لیڈر کانگریس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا،’’میں کسی کو نہیں بلا رہاہوں۔ بی جے پی لیڈرقطار میں کھڑے ہیں۔ ہمارےپاس ان کے لیے جگہ نہیں ہے۔‘‘شیوکمار نےزور دے کر کہا کہ بی جے پی، جس نے کانگریس اورجے ڈی (ایس) ایم ایل ایزکے ساتھ حکومت بنائی ہے، اس کے پاس غیر قانونی شکار پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔اسمبلی انتخابات سےقبل سابق وزراء پرمود مدھوراج، ورتورپرکاش، سابق ایم پی ایس پی مدہانومیگوڑا، سابق ایم ایل اے کے ایس منجوناتھ گوڑا سمیت دیگر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔حال ہی میں،کانگریس نے بی جے پی کے بابو راؤ چن چنسر اور پوتنا کو اپنی پارٹی میںشامل کیا، جنہوں نے ایم ایل سی کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق ایم پی منجوناتھ کنور، سابق ایم ایل اے چنتامنی، ایم سی سدھاکراور۲۰۱۹ءکے جے ڈی (ایس) کے کے آر پیٹ سےامیدواربی ایل دیوراج نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ہاؤسنگ منسٹر وی سومنا بھی کانگریس میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے۔ لیکن بعد میںانہوں نے بی جے پی میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ۔

 کانگریس نےاپنے ۱۲۴؍امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ دوسری فہرست کا اعلان رواں ہفتےکیےجانے کا امکان ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست۷؍تا ۸؍اپریل کو متوقع ہے۔ دریں اثنا، جے ڈی (ایس)، جس نے سب سےپہلے ۹۳؍ ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے، بقیہ حلقوں کے بارے میں فیصلہ کرنےکیلئے دونوں قومی جماعتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔بیجاپور سٹی کے بی جے پی ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنال نے کہا کہ اس وقت کانگریس میں جانا بے وقوفی ہوگی۔ انہوں نے کہا،’’پہلے، انتخابات کی پیشین گوئیاں کانگریس کو برتری دکھاتی تھیں۔ اب، بی جے پی کو کم از کم۱۲۰؍ سیٹیں جیتنے کی امید ہے۔ اب جو بھی اپنی  پارٹی چھوڑتا ہے وہ اپنی قبر خود کھود رہا ہے۔‘‘وزیراعلیٰ بسوراج بومئی  نے کہا کہ ’’میرےپاس جومعلومات ہے وہ یہ ہے کہ شیوکمار بی جے پی کے تمام ایم ایل اے کو فون کر رہےہیں کہ انہوں نے ان کے لیے ٹکٹ روکے رکھے ہیں۔یہ کانگریس کی ۱۰۰؍امیدواروں کی دوسری فہرست کیلئےہےجس کا انہوں نے اعلان نہیں کیا ہے۔یہ ان کی مایوسی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے اور یہ کہ ان کےپاس کوئی مضبوط امیدوار نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک: کانگریس نے نہیں بی جے پی حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھائے، نتائج آنے سے چند گھنٹے قبل لیا گیا فیصلہ

 کرناٹک میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو لے کر کافی شور و غوغا ہے اور اس کے لیے مفت بجلی کی ضمانت دے کر نرخوں میں اضافہ کرنے پر کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دراصل سابقہ ​​بی جے پی حکومت نے لیا تھا، ...

ٹمکورو : مٹھ کے چیف سوامی کو فیس بک فرینڈ خاتون نے لگایا 48 لاکھ روپے کا چونا !

بینگلورو دیہی ضلع میں نیلمنگلا تعلقہ میں واقع کمبالو سمستھان مٹھ کے چیف سوامی چنّا ویرا شیوا اچاریہ کی طرف سے دابسپیٹے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق فیس بک پر ان کے ساتھ دوستی بنانے والی ایک خاتون نے انہیں 48  لاکھ روپوں کا چونا لگایا ہے ۔ 

بجلی نرخ میں اچانک اضافےسے بھٹکل کے عوام پریشان؛ تنظیم نے کی ہیسکام سے ملاقات؛ عوام کے لئے اہم پیغام

کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے بجائےبجلی نرخ میں اچانک اضافہ سے بھٹکل کے عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، پتہ چلا ہے کہ لوگوں کو ہرماہ جتنا بل موصول ہورہا تھا، اس ماہ کسی کو ایک ہزار روپیہ زائد موصول ہوا ہے تو کسی کو دوہزار روپیہ اور کسی ...

بینگلورو: ریاستی نصاب سے خارج  ہونگے آر ایس ایس کے بانی ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق

ریاستی حکومت نے تعلیمی نصاب میں داخل کیے گئے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق کے علاوہ بی جے پی کے دور حکومت میں شامل کیے گئے دیگر تمام اسباق کو نصاب سے خارج کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اساتذہ کو امسال ایسے اسباق کی تدریس نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا فیصلہ ...

اخلاقی پولیسنگ کی روک تھام کے لیےمنگلورو میں قائم کی جائے گی اینٹی کمیونل ونگ ؛ طلبہ میں بیداری پیدا کرنے پولیس کرے گی اسکولوں اور کالجوں کا دورہ

وزیر داخلہ جی پر میشور نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگلور ومیں اخلاقی پولیس گرمی کو روکنے کے لئے ایک ایجنسی فرقہ وارانہ ونگ شروع کیا جائے گا۔ منگلور و میں انہوں نے ویسٹ زون کے آئی جی پی اور منگلور وسٹی پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ بات چیت کی۔