جھارکھنڈ کی جیل میں قید وزیر عالمگیر عالم نے استعفیٰ دے دیا

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2024, 5:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

رانچی، 12/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم جو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں جیل میں ہیں، ریاستی کابینہ کے ساتھ ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر کے طور پر بھی مستعفی ہوگئے ہیں، ایک عہدیدار نے منگل کو یہ بات کہی۔

عہدیدار نے کہا کہ عالمگیر عالم نے رانچی میں برسا منڈا سنٹرل جیل سے چیف منسٹر چمپئی سورین کے نام ایک خط میں ایک کابینی وزیر کے طور پر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ عالمگیر عالم نے اے آئی سی سی کے سربراہ ملیکارجن کھرگے کے نام دوسرے خط میں کہا کہ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدہ سے اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔

 میں سی ایل پی لیڈر کی حیثیت سے کام اور خدمت کا موقع دینے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے 15 مئی کو کانگریس کے لیڈر کو ان کے مددگار کے مکانات میں تقریباً 32 کروڑ روپئے کی رقم ضبط کرنے کے چند دن بعد منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں چیف منسٹر نے عالم کے چار قلمدانوں پارلیمانی امور، دیہی ترقیات، دیہی کاموں اور پنچایت راج کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ پاکور کے 70 سالہ رکن اسمبلی کو گزشتہ ماہ مرکزی ایجنسی کے زونل دفتر میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت تحویل میں لیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی جانب گامزن طوفان ’دانا‘، ساحلی علاقوں میں شدید خطرات کا اندیشہ

انڈمان کے سمندر سے جنم لینے والا گردابی طوفان ’دانا‘ اب خلیج بنگال کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا بیرونی حصہ اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ بھدرک ضلع میں بارش کی ابتدائی صورتیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) ...

تہوار کے موسم میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ: آلو، پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، صارفین پریشان

تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موسم ستمبر کے آخر سے نومبر کے اوائل تک جاری رہتا ہے، اور اس دوران کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر خوردنی تیل، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس اضافے نے صارفین کے گروسری بجٹ پر بوجھ ...

بہار میں سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل، 81 ہزار اسکولوں کی فہرست مکمل

نومبر کے پہلے ہفتے سے بہار محکمہ تعلیم ریاست کے 81 ہزار سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل شروع کرنے والا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بہار میں اسکولوں کی درجہ بندی کی جا رہی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ درجہ بندی کا عمل اب ہر سال نومبر اور مارچ میں کیا جائے گا، جس کا مقصد ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: جے ایم ایم نے رانچی سیٹ کے لیے مہوا ماجی کو امیدوار نامزد کیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے 23 اکتوبر کو رانچی اسمبلی سیٹ کے لیے اپنی پارٹی کی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان مہوا ماجی کا نام پیش کیا ہے۔ جے ایم ایم نے اب تک 36 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جن میں مہوا ماجی واحد خاتون امیدوار ہیں جو رانچی سیٹ پر انتخاب ...

حکومت کا اسپیم ٹریکنگ سسٹم، بین الاقوامی فرضی کالز کے خلاف ایکشن

حکومت ہند نے ایک نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو ہندوستانی نمبروں کے طور پر ظاہر ہونے والی ان کمینگ بین الاقوامی کالز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا نام 'انٹرنیشنل ان کمینگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' ہے، جسے ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پیش ...

سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا، اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی کو بڑا نقصان، سابق ایم ایل اے سندیپ نائک شرد پوار کی جماعت میں شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد ریاست میں متعدد بی جے پی لیڈران ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، نوی ممبئی میں بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگتے ہوئے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی سندیپ نائک منگل کو شرد ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...