ایس ایس ایل سی میں اقرا عربک اسکول مینگلور، المومنات پبلک اسکول منکی اورالہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول منکی کے کافی بہتر نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th May 2024, 1:40 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 مئی (ایس او نیوز) مینگلور میں واقع اقراء عربک اسکول نے اس سال ایس ایس ایل سی میں صد فیصد کامیابی درج کی ہے تو وہیں    بھٹکل کے پڑوسی علاقہ منکی میں  واقع  المومنات پبلک اسکول اور  الہلال  انگلش میڈیم ہائی اسکول   نے ایس ایس ایل سی امتحان میں کافی بہتر نتائج دئے ہیں۔ المومنات سے اس بار 21 طالبات  ایس ایس ایل سی  امتحان میں شریک ہوئیں تھیں، تمام 21 کامیاب رہیں۔ اس طرح نتیجہ صد فیصد رہا۔ اسکول کی  چھ طالبات نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کیں۔

فاطمہ حفصہ عابدہ نے  91.84  فیصد کے ساتھ اسکول میں  ٹاپ کیا، جبکہ  سجود حسن باپو  90.40 فیصد،  فاطمہ ضُحیٰ  علی باپو 88.64 فیصد،  اقراء تیسیر ساوڈا 88 فیصد، عروفہ  قاضی 86.88 فیصد اور  عریشہ ابوحُسینا 86.56 فیصد کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئیں۔

الہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول منکی سے اِس بار  ایس ایس ایل سی کے لئے 18 اسٹوڈینٹس نے امتحان لکھا تھا، 17 کامیاب رہے۔ دو طالبات  عائشہ نہرین بنت محمدف عادل شیخ نے 89.44 فیصد مارکس اور اقراء ادا بنت  محمد صدیق حسن باپو نے 85.48  فیصد  مارکس کے ساتھ امتیازی  نمبرات سے کامیاب ہوئیں۔

اُدھر دوسری طرف مینگلور میں واقع  اقراء عربک اسکول میں  20 طلبہ ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوئے  اور تمام 20 کامیاب رہے  اس طرح اسکول نے صد فیصد کامیابی درج کی۔ اسکول کے دو اسٹوڈینٹس حافظ شادن احمد اور حافظا زینب خلیفہ نےبالترتیب 87.36  فیصد اور 86.72 فیصد کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیابی درج کی۔ اقراء اسکول کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اقراء میں لڑکوں کے لئے پانچویں کلاس سے اور لڑکیوں کے لئے پہلی کلاس سے داخلے شروع ہوتے ہیں اور  طلبہ تقریباً دسویں کلاس پہنچے تک اُن کا حفظ قران مکمل ہوجاتا ہے۔ ریلیز کے مطابق 24 سال سے جاری اسکول سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد طلبا و طالبات حفظ قران مکمل کرچکیں ہیں۔

اسٹوڈینٹس کی بہترین کارکردگی پر  اسکولوں کی انتظامیہ اور  ٹیچنگ اسٹاف نے  تمام کامیاب بچوں  کو مبارکباد پیش کی  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...