اکھلیش یادو نے بی جے پی سے پوچھے 109 سوالات، کہا- ’عوام جھوٹی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے‘

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 5:02 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  لوک سبھا الیکشن 2024 میں انتخابی مہم شباب پر ہے۔ ابھی تک دو مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ 7 مئی کو ہونے والے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں جا رہی ہیں۔ اس تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی سے کچھ چبھتے ہوئے سوالات کئے ہیں۔ یہ سوالات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی کی جھوٹی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں بی جے پی سے 109 سوالات پوچھے ہیں۔ انھوں نے اس سوال کا عنوان 'بھاجپا کی جھوٹی سرکار، جنتا کے سچے سوال‘ رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے 109 سوالات میں کئی موضوعات پر بی جے پی و اس کی حکومت کو گھیرا ہے۔ ان سوالات میں کورونا ویکسین کے تعلق سے سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ بی جے پی نے بغیر ٹیسٹ کیے عوام کو جان لیوا کورونا ویکسین کیوں لگوائی؟ ساتھ ہی پارٹی نے کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی سے کروڑوں روپے لے کر عوام کی جان کو خطرے میں کیوں ڈالا؟ اس نے اپنے حامیوں کی ادویات اور دیگر مصنوعات کو معیار پر پورا اترے بغیر فروخت کرنے کی اجازت کیوں دی؟

کسانوں کے تعلق سے پوچھا گیا ہے کہ بی جے پی نے کسانوں کے راستے میں کانٹے کیوں بچھائے؟ انہوں نے کسانوں پر لاٹھیاں کیوں برسائیں؟ کسانوں کو بروقت ادائیگی کے جھوٹے وعدے کیوں کیے؟ کسانوں کی کھاد کی بوریوں سے چوری کیوں کی؟ ایم ایس پی پر کسانوں سے جھوٹ کیوں بولا گیا؟ اس نے اپنے ساتھ ان لوگوں کو کیوں رکھا جو کسانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور پھر اصل میں انہیں مار بھی دیتے تھے؟ جب آپ نے امیروں کے لاکھوں کروڑوں کے قرض معاف کیے تو کسانوں اور تاجروں کے قرض معاف کیوں نہیں کیے؟

خواتین پر مظالم اور زیادتی سے متعلق ایس پی سربراہ نے پوچھا ہے کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی و ظلم پر بی جے پی اور وزیر اعلیٰ نے خاموشی کیوں اختیار کی؟ خواتین کی عزت سے کھیلنے والے کرناٹک کے مجرموں کو آپ نے اپنا ساتھی کیوں بنایا؟ بی جے پی نے عصمت دری کرنے والوں کو کیوں چھوڑا اور ہار پہنا کر ان کی عزت افزائی کیوں کی؟ پارٹی نے اپنے پارٹی ممبران کو یونیورسٹی کیمپس میں طالبات کی عصمت دری کرنے کا حوصلہ کیوں دیا؟ ہاتھرس میں عصمت دری اور موت کے بعد دلت بیٹی کی آخری رسومات کا حق کیوں چھین لیا گیا؟

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔