اگنی پتھ فوج اور نوجوانوں کی بے عزتی ہے، مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی اسے منسوخ کریں گے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 12:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے فوج میں بھرتی کے قلیل مدتی منصوبہ ’اگنی پتھ‘ کو فوج اور ملک کی حفاظت کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کی بے عزتی قرار دیتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے ساتھ ہی اس منصوبہ کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بھی اگنی پتھ منصوبہ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آج اس سلسلے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اگنی پتھ منصوبہ ہندوستانی فوج اور ملک کی حفاظت کرنے کا خواب دیکھنے والے بہادر نوجوانوں کی بے عزتی ہے۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ منصوبہ ہندوستانی فوج کے ذریعہ نہیں بنایا گیا ہے، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں تیار کیا گیا ہے جسے فوج پر تھوپ دیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’شہیدوں کے ساتھ دو طرح کا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ ہر شخص جو ملک کے لیے جان کی قربانی دیتا ہے اسے شہید کا درجہ ملنا چاہیے۔‘‘ وہ اپنے پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’اپوزیشن اتحاد انڈیا کی حکومت بنتے ہی ہم اس منصوبہ کو فوراً رد کر پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو پرھ سے نافذ کریں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...