ایس ایس ایل سی کے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد بھٹکل انجمن کی طالبہ کو ملے دو مزید مارکس؛ 99.04 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2024, 1:37 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی کے جوابی پرچوں  کی دوبارہ جانچ کرانے کے بعد بھٹکل کے  کئی اسٹوڈینٹس کو ایک یا دو  زاائد مارکس حاصل ہوئے ہیں، البتہ بھٹکل انجمن کی  طالبہ جس نے پورے بھٹکل تعلقہ میں دوسرے رینک سے کامیاب ہوئی تھی، اُس نے بھی دو زائد مارکس حاصل کرکے اپنی پوزیشن کو دوسرے رینک پر بحال رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

بھٹکل بلاک ایجوکشن دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق  ابتدا میں دو اسٹوڈینٹس بھاونا نائک اور ہرشن گونڈا نے 625 میں  618 مارکس کے ساتھ پورے تعلقہ میں ٹاپ پر تھے  جبکہ بھٹکل انجمن کی طالبہ میمونہ عجائب  617 مارکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی، مگر اب پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد  ہرشن گونڈا  کو دو زائد مارکس ملے ہیں جس کے ساتھ ہی اس کے مارکس اب بڑھ کر 620 ہوگئے اور وہ بدستور بھٹکل تعلقہ میں اول رینک پر ہے۔ جبکہ انجمن کی طالبہ میمورنہ عجائب کو بھی  دوبارہ جانچ کے بعد  دو زائد مارکس حاصل ہوئے ہیں  اور اس  کے مارکس بڑھ کر اب  619  ہوگئے ہیں۔ اس طرح  میمونہ عجائب  تعلقہ بھر میں دوسرے رینک پر قائم ہے۔ البتہ فرسٹ رینک پانے والی ایک اور طالبہ  بھاونا پربھاکر نائک جس کے مارکس 618  ہیں، اب وہ تیسرے رینک پر چلی گئی ہے۔

انجمن  گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول  نوائط کالونی کی طالبہ میمونہ عجائب نے  کنڑا، اُردو اور میتھس میں  سو میں سو مارکس لینے  میں کامیاب ہوئی ہے۔ سائنس میں اس کے مارکس پہلے 97 تھے، مگر دوبارہ جانچ کے بعد سائنس میں اسے دو مزید مارکس ملے ہیں اور وہ بڑھ کر 99 ہوگئے ہیں، اسی طرح  سوشیل سائنس میں 98 اور انگلش میں  125 کے پیپر میں میمونہ نے  122 مارکس حاصل کرکے شاندار کامیابی  پائی ہے۔ اس طرح اس کی کامیابی   کا اوسط 99.04 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  پیپروں کی جانچ سے قبل یہ طالبہ پورے اُترکنڑا میں پانچویں نمبر پر تھی، اب  اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ دو مارکس بڑھ جانے کے بعد ضلعی سطح  پر وہ کتنے رینک پر پہنچ گئی ہے۔

انجمن کی اس طالبہ کے بہترین پرفارمینس پر  قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب عمر فاروق مصباح، جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری،  مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب محمد یونس قاضیا، جنرل سکریٹری جناب محمد اسحاق شاہ بندری سمیت دیگر تمام عہدیداران نے  مبارکباد پیش کی ہے۔ ذمہ داران قوم نے اس طالبہ کی کامیابی کے لئے  طالبہ کے ساتھ اسکول ہیڈ مسٹریس اور دیگر اساتذہ کی خدمت میں بھی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی تعلیمی خدمات کی ستائش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...