دہلی ایم سی ڈی میئر انتخاب کے دوان پھر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر، قائمہ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے دوران منگل کے روز ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ یہ ہنگامہ آرائی اس وقت ہوئی جب دہلی کے سوک سینٹر میں انتخابی عمل جاری تھا اور اس ترتیب میں پہلے نامزد کونسلر کے بعد منتخب کونسلر یکے بعد دیگرے حلف لے رہے تھے۔ ایوان میں 10 نامزد اور 250 منتخب کونسلروں کی حلف برداری مکمل ہو چکی تھی لیکن عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کونسلروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ہنگامے کے پیش نظر ایم سی ڈی ہاؤس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

غورطلب ہے کہ ایم سی ڈی میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب سوک سینٹر میں 6 جنوری کو ہوا تھا لیکن جیسے ہی لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ پریزائیڈنگ افسر تعینات کئے گئے بی جے پی کے ستیہ شرما نے ایم سی ڈی ہاؤس میں حلف لیا اور اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کردہ 10 کونسلروں کی حلف برداری کا عمل شروع ہوا، عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے نعرے لگائے جانے لگے اور پھر بی جے پی کے کونسلروں کی طرف سے بھی نعرے لگائے گئے۔ کچھ ہی دیر میں یہ نعرے بازی ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی میں تبدیل ہو گئی۔ اس وقت ایم سی ڈی ہاؤس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

بعد ازاں میئر، ڈپٹی میئر اور ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے لئے آج 24 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی۔ ایم سی ڈی میئر کے انتخاب میں سب سے پہلے نامزد کونسلروں کو حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد منتخب کونسلر نے حلف لیا۔ جب تمام منتخب کونسلروں کی حلف برداری مکمل ہو گئی۔ اس کے بعد ایم سی ڈی ہاؤس چند منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ اب ایم سی ڈی ایوان میں میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہونے ہی والی تھی کہ ہی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کونسلروں کے درمیان ہنگامہ شروع ہو گئی۔

اس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے ایم سی ڈی ہاؤس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ پچھلی بار ایلڈرمین کو سب سے پہلے حلف دلائے جانے پر ایم سی ڈی ہاؤس میں ہنگامہ اور تنازعہ ہوا تھا۔ چنانچہ ایوان کی کارروائی 6 جنوری کو بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...