حکومت فوج میں تقسیم پیدا کر رہی ہے، اگنی پتھ اسکیم کے حوالے سے ادھیر رنجن کا بی جے پی پر سخت حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 7:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے اگنی پتھ اسکیم کے حوالے سے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے کی کتاب 'فور اسٹارس آف ڈیسٹینی' پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ کتاب اب بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ سابق آرمی چیف نروانے نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اگنی پتھ اور اگنی ویر اسکیم غلط ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کے مطابق حکومت اس اسکیم کے ذریعے فوج میں تقسیم پیدا کر رہی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ فرض کریں کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت 100 لوگ امتحان میں شریک ہوتے ہیں تو ان میں سے 75 کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اورچار سال بعد انہیں نکال دیا جائے گا۔ 100 میں سے صرف 25 کو ہی ملازمت ملے گی۔ ادھیر رنجن نے کہا کہ اگنی ویر کی شہادت کے بعد انہیں شہید کا درجہ نہیں دیا جاتا۔ یہ ملک کے لیے اپنی زندگی دیتےہیں، اپنی جان نچھاور کرتے ہیں، انہیں شہید کا درجہ نہیں دیا جا رہا ہے، آخر یہ کونسا طریقہ ہے؟

ادھیر رنجن نے کہا کہ ہماری فوج کے اندر ایک قسم کی تقسیمی سوچ پیدا ہو رہی ہے۔ فوج اور چار سالہ نوکری۔ دو قسم کی فوج، اس طرح فوج کے اندر دراڑ ہم نہیں چاہتے۔ ہمارے لیے سب برابر ہیں۔ ملک کی حفاظت کے لیے ہر کسی نے قسم کھائی ہے، چاہے وہ اگنی ویر ہو یا فوج۔ ہم یہ بٹوارہ کبھی نہیں چاہتے۔ اس لیے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ کانگریس کو تو چھوڑیئے بڑے بڑے ماہرین اور سابق آرمی چیف بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت ہند نے 2022 میں تینوں فوجوں میں بھرتی کے لیے اگنی ویر اسکیم شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو تینوں افواج میں 4 سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ 4 سال کے بعد 75 فیصد جوانوں کو طے شدہ رقم کے ساتھ ملازمت سے سبکدوش کر دیا جائے گا، جبکہ 25 فیصد جوان فوج میں اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...