آج اتوار بعد نماز عصرسے بھٹکل رابطہ ہال میں منعقد ہورہا ہے سیول سروس پر دو روزہ ورکشاپ؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ
بھٹکل 11 فروری(ایس او نیوز) آج اتوار 11 فروری سے بھٹکل رابطہ ہال میں دو روزہ سیول سروس پر ورکشاپ منعقد ہورہا ہے جس کے لئے خصوصی طورپرنئی دہلی سے کریسینٹ اکیڈمی فورسیویل سروس ایگزام کے چیرمین مولانا فضل الرحیم مُجدّدی اپنی ٹیم کے ساتھ تشریف لارہے ہیں۔
پروگرام 11 فروری کو بعد نمازعصر4:30 بجے شروع ہوگا جس میں پی یوسی سمیت گریجویشن کے طلبہ سے شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔ پروگرام میں طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین، سرپرست، طلبہ کے اساتذہ یا لیکچررس کو بھی شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
رابطہ دفترمیں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ رابطہ سوسائٹی کا 20/25 سال سے یہ تخیل رہا ہے کہ بھٹکل اوراطراف کے طلبہ کو سیول سروس کے امتحانات میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے، ان امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے اورایسے خواہشمند طلبہ کے لئے ورکشاپ منعقد کئے جائیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ رابطہ سوسائٹی اِس بار اس پر عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہورہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے نوجوان مختلف میدانوں میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کررہے ہیں، ہماری یہ خواہش ہے کہ سیول سروس میں بھی ہمارے نوجوان آگے بڑھیں اور ملک کے ساتھ ساتھ قوم وملت کےلئے اپنی خدمات پیش کریں۔ اسی جذبہ کے ساتھ یہ ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں صرف مخصوص یعنی پی یو سی یا اس سے اوپر کے طلبہ کو ہی شریک ہونے کی اجازت ہوگی، طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرست اوراساتذہ شریک ہوسکیں گے۔ مسٹر مُنیری نے بتایا کہ ورکشاپ صرف لڑکوں کے لئے ہوگا، البتہ پورا ورکشاپ لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگا جس کی مدد سے خواتین یا طالبات گھر بیٹھے اس ورکشاپ سے مستفید ہوسکیں گی۔
جناب مُنیری نے بتایا کہ جو لوگ سیویل سروس میں دلچسپی رکھتے ہیں،اُنہیں ورکشاپ میں صد فیصدی شریک ہونا ہی ہے، ان کے ساتھ ساتھ انہوں نے والدین سے درخواست کی جو طلبہ دلچسپی نہیں رکھتے، اُنہیں پہلے دن کے ورکشاپ میں ضرور شریک کرائیں تاکہ طلبہ کی کونسلنگ کی جاسکے اور اُنہیں سیول سروس کے تعلق سے معلومات دی جاسکے۔ مسٹر مُںیری نے بتایا کہ اگلے دن یعنی پیر کو تین گھنٹوں کا خصوصی ٹیلنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ اس ٹیسٹ میں صرف طلبہ کو ہی شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ پہلے دن کا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ جس کی لنک ذیل میں دی گئی ہے۔ تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اس لنک پر کلک کرکے پروگرام سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ساحل آن لائن یوٹیوب چینل کو سبسکرائب ضرور کریں۔