کرناٹک میں پہلی بار ہوئے پی یو سی فرسٹ کے بورڈ امتحان میں اُترکنڑا کے 89 فیصد طلبہ کامیاب؛ بھٹکل انجمن کو بھی ملی شاندار کامیابی
بھٹکل 31 مارچ (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں پہلی بار ہوئے پی یو سی فرسٹ کے بورڈ امتحان میں ضلع اُترکنڑا کے طلبہ نے شاندار پرفارمینس پیش کیا ہے اور ضلع کے جملہ 14504 طلبہ میں سے 12943 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح ضلع اُترکنڑا کی کامیابی کا اوسط 89 فیصد درج کیا گیا ہے۔
پی یوسی فرسٹ کے بورڈ امتحان میں بھٹکل انجمن کے طلبہ نے بھی شاندار کامیابی درج کی ہے، ایک طرف انجمن گرلز پی یو کالج نے97.66 فیصد کامیابی درج کی ہے تو وہیں انجمن بوائز کالج کی کامیابی کی شرح 89.76 فیصد درج کی گئی ہے۔
انجمن پی یو سی گرلز کالج کی طرف سے پرنسپل فرزانہ محتشم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 13 فروری سے 28 فروری تک ہوئے پی یو سی فرسٹ امتحانات میں شعبہ سائنس سے 141 ، شعبہ کامرس سے 199 اور شعبہ آرٹس سے 88 طالبات یعنی جملہ 428 طالبات شریک ہوئی تھیں جس میں سے 418 کامیاب رہی ہیں۔ اس طرح کامیابی کی شرح 97.66 فیصد درج ہوئی ہے۔ انجمن گرلز کالج کی طالبات نے اتنا شاندار پرفارمینس پیش کیا ہے کہ 79 طالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں، 228 فرسٹ کلاس سے اور 70 سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئی ہیں۔
شعبہ سائنس کے تین ٹاپرس:
عائشہ بنت امتیاز حُسین فکردے ۔۔۔۔ 98.17 فیصد
عائشہ مہین بنت تفضل حُسین جُکّا ۔۔۔۔ 97 فیصد
انعم بنت مہتاب دامودی ۔۔۔۔۔۔۔ 96.3 فیصد
شعبہ کامرس:
روحان بنت محمد عاقب قاسمجی ۔۔۔۔۔98 فیصد
تبصیرا بنت خواجہ انصار باپوجی ۔۔۔97.16 فیصد
آمنہ ہُدیٰ بنت تھبکے عبدالرحمن ۔۔۔۔97.16 فیصد
عمل بنت محمد عوف شاہ بندری ۔۔۔95.8 فیصد
شعبہ آرٹس
فاطمہ سمحہ بنت سید محمد مُجیب ۔۔۔۔ 98 فیصد
خیرالنساء فردوس بنت ایس ایم سلطان ۔۔۔۔ 96 فیصد
سُہانا بنت محمد فاروق بیری ۔۔۔۔۔ 95 فیصد
انجمن بوائز پی یو کالج سے پرنسپل یوسف کولا کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پی یو سی فرسٹ بورڈ امتحانات میں شعبہ سائنس سے 76، شعبہ کامرس سے 168 اور شعبہ آرٹس سے 10 طلبہ ، اس طرح جملہ 254 طلبہ شریک ہوئے تھے 228 کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح کامیابی کی شرح 89.76 فیصد درج کی گئی ہے۔
شعبہ سائنس کے تین ٹاپرس:
آیان احمد ابن محمد امین صاحب قاضی ۔۔۔ 94.83 فیصد
محمدربیع ابن عرفات حُسین عسکری 87 فیصد
محمد شریم ابن محمد نعیم قمری ۔۔ 82.33 فیصد
شعبہ کامرس:
محمد ایان ابن شیخ عبدالکریم ۔۔۔ 95.66 فیصد
محمد انب ابن محمد اشرف محتشم 93.33 فیصد
ذُہیب احمد ابن محمد انیس کھروری 93 فیصد
انجمن کی اس اہم کامیابی پر انجمن صدر محمد یونس قاضیا، جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری اور دیگر عہدیداران و اراکین انتظامیہ نے کالج پرنسپال سمیت تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔