کیرالہ میں نپاہ وائرس کے 42 نمونوں کی رپورٹ منفی

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 1:23 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کوزی کوڈ،18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے اتوارکو تصدیق کی کہ ریاست میں نپاہ کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 42 نمونے جو لوگوں سے اکٹھے کیے گئے تھے، جن میں ہائی رسک زمرے کے افراد بھی شامل تھے، لیکن منفی رپورٹ ہوئے۔

وزیر نے اتوارکو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک میڈیکل طالب علم جس کو مشتبہ علامات کے ساتھ الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا تھا اس کا بھی ٹسٹ منفی آیا ہے۔

وینا جارج نے کہا کہ ریاستی محکمہ صحت کوزی کوڈ میں نپاہ سے متاثرہ افراد کے رابطوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے موبائل فون ٹاور کی شناخت کے لیے پولیس کی مدد لی جائے گی جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ متاثرہ افراد سے رابطے میں آئے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ زیر علاج چاروں نپاہ مریض مستحکم ہیں اور وہ بچہ جو وینٹی لیٹر پر ہے اس میں بھی بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت نپاہ ٹیسٹ کے لیے 100 سے زیادہ نمونے جمع کرے گا اور ہائی رسک زمرے میں درج ہر فرد کا ٹسٹ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...