مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2023, 6:32 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 28/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی-این سی آر میں بھی ڈینگو کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ذریعہ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال اور دہلی-این سی آر کے علاوہ اتراکھنڈ اور بہار میں بھی ڈینگی  کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ دہلی-این سی آر کے اسپتالوں سے مل رہی جانکاریوں کے مطابق یہاں او پی ڈی میں روزانہ آ رہے تقریباً 60 فیصد لوگوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو رہی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگ عام علاج کے ساتھ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ سنگین معاملوں کے پیدا ہونے کا جوکھم صرف انہی لوگوں میں دیکھا جا رہا ہے جو پہلے سے کوموربیڈیٹ کے شکار رہے ہیں یا جن کی قوت مدافعت کمزور ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے ملک بھر میں ڈینگو کے معاملوں میں حالیہ اضافہ کے مدنظر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اس میں سبھی لوگوں کو ڈینگو سے متعلق احتیاط برتنے اور اس کے دفاع کے طریقے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ملک میں ڈینگی کے معاملوں کی بڑھتی تعداد سے پیدا چیلنجز اور پیچیدگیوں کو لے کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے مرض کے روک تھام کو لے کر احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈینگی کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 5 اگست تک ڈینگو کے معاملوں کی تعداد 348 تھی، لیکن 22 ستمبر تک یہ تعداد بڑھ کر 3013 ہو گئی۔ شہر میں ڈینگو سے ایک موت بھی درج کی گئی ہے۔ طویل وقفہ کے بعد ایم سی ڈی نے گزشتہ منگل کو ڈینگو کے معاملوں کی تفصیل ظاہر کی۔ ایوان کے لیڈر مکیش گویل کے مختصر نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 22 ستمبر تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 3013 معاملے سامنے آئے ہیں۔

بہرحال، ڈینگی کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں ملیریا کے معاملے بھی درج کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرس کی ٹیم نے کہا کہ مچھر سے پیدا ہونے والے امراض ڈینگو اور ملیریا کے معاملے قومی سطح پر سنگین فکر کا موضوع رہے ہیں۔ ان امراض کے سبب حالت سنگین ہو سکتی ہے، جس سے موت کے جوکھم کے بڑھنے کا بھی خطرہ رہا ہے۔ ’امر اجالا‘ سے بات چیت میں ممبئی واقع آئی سی یو کے ماہر ڈاکٹر سمیر نرنجن کہتے ہیں کہ ڈینگو-ملیریا دونوں کے سبب ہر سال لاکھوں لوگوں کی موت ہو جاتی ہے جس پر دھیان دینا اور مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے ترکیب کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ ڈینگو کے ان دنوں خطرناک اسٹرین ڈین-2 کے معاملے دیکھے جا رہے ہیں جو سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔