غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ 2 صحافیوں کے خاندان کے 30 افراد شہید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 2:59 PM | عالمی خبریں |

غزہ 7 ڈسمبر (ایس او نیوز)جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پھر سے غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری شدید سے شدید تر ہوگئی ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق الجزیرہ اور سی این این کے دو صحافیوں کے اہل خانہ میں سے 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق الجزیرہ سے منسلک صحافی مومن الشریفی نے بتایا کہ میرے خاندان نے الجبالیہ کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی جس پر اسرائیلی فوج نے بمباری کردی۔صحافی نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں وہ اپنے خاندان کے 21 افراد کو ہمیشہ کے لیے کھو دیئے ہیں جن میں ان کے بھائی بہن اوربچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی تجہیز و تدفین کے مراحل میں بھی رکاوٹیں ڈال کر انہیں اپنے پیاروں کو الوداع کہنے سے روکا جا رہا ہے۔

الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صحافی کو دکھ کے اس لمحے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اوران کے اہل خانہ پر بمباری کرنے والوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

اس واقعے سے ایک روز قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے صحافی ابراہیم دحمان کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے خاندان کے 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ صحافی ابراہیم دحمان مصر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

عالمی صحافیوں کی تنظیموں نے بین الااقوامی تنظیموں اور برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسرائیلی حملوں سے صحافی اور ان کے اہل خانہ بھی محفوظ نہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 63 صحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 56 فلسطینی اور 3 لبنانی شامل ہیں جب کہ صحافیوں کے اہل خانہ کی تعداد اس کے علاوہ ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں11 صحافی زخمی اور 3 لاپتا ہیں جب کہ 19 صحافی فرض کی انجام دہی کے پاداش میں اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جنھیں قانونی چارہ جوئی تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔