چین میں دفتری عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 26 ملازمین ہلاک؛ درجنوں زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th November 2023, 1:49 AM | عالمی خبریں |

یجنگ 16/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  چین میں ایک چار منزلہ دفتری عمارت میں اچانک آگ لگ جانے سے  26 ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ  51 افراد زخمی  بتائے گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔

آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی  تھی پھر  دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

آتشزدگی کے وقت اس عمارت میں 125 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 63 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 26 افراد اپنی جان گنوابیٹھے جبکہ   51 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

آتشزدگی میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...