مہاراشٹر: بلڈھانہ میں مذہبی تقریب کے دوران ’پرساد‘ کھا کر بیمار پڑے 200 افراد

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2024, 4:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بلڈھانہ،21/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ’پرساد‘ کھانے سے تقریباً 200 افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے سے علاقہ میں بھی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بلڈھانہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سینکڑوں لوگوں نے پرساد کھایا تھا، جن میں سے کم و بیش 200 لوگ اتنے بیمار ہوئے کہ انھیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی تقریب کا انعقاد بلڈھانہ کے لونار واقع سومتھانا گاؤں میں منگل کے روز ہوا تھا۔ اس میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ افسران کا کہنا ہے کہ مذہبی تقریب کا نام ’ہرینام ہفتہ‘ تھا جہاں رات کو پرساد کی تقسیم کی گئی تھی۔ اسے کھا کر تقریباً 200 گاؤں والے بیمار ہو گئے۔ بیشتر لوگوں نے اس دوران الٹی ہونے کی شکایت کی۔ ان میں سے 142 لوگوں کو مقامی دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ 20 دیگر کو لونار اور 35 مریضوں کو مہکر میں ایک ہیلتھ سنٹر میں بغرض علاج داخل کرایا گیا۔

اس معاملے پر نظر رکھنے والے افسروں کا کہنا ہے کہ سبھی مریض کی حالت مستحکم ہے اور کئی مریضوں کو تو بدھ کے روز چھٹی بھی مل گئی ہے۔ کسی ایمرجنسی والی حالت سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گاؤں روانہ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پرساد کا نمونہ حاصل کر لیا ہے جس کی جانچ لیباریٹری میں ہوگی اور پھر اس رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...