کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد ریزرویشن: وزیراعلیٰ بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2022, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے بتایاکہ کھیل کود کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 2فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ودھان سودھان کے بانکویٹ ہال میں محکمہ اسپورٹس ویوتھ ایمپاورمنٹ کے زیراہتمام منعقد دیہی اسپورٹس اور یوگا تھان کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یہ جانکاری دی۔

اس موقع پر انہوں نے سال2020کے اپکالویا، لائف اچیومنٹ، کریڈا رتنا اور 2021-22سال کے کریڈا پوشکا، ایوراڈز تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے پیرس اولمپکس میں حصہ لینے ریاست کے منتخب کھلاڑیوں کو عالمی درجہ کی تربیت دی جارہی ہے اور حکومت کو امید ہے کہ ان میں سے اکثر کھلاڑی تمغے حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ دیہی سطح پر بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھلاڑیوں کو تیارکرنے حکومت اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے دیہی اسپورٹس ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گرام پنچایت تعلقہ ضلع و ریاستی سطح پر دیہی کھیل جیسے کبڈی، کھوکھو، کمیلا بیل گاڑی کی دوڑ کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے تعلقہ اور روزگار اہم ہے اس سل سلہ میں سوامی وویکا نندا یوا شکتی اسکیم کا آغاز 15/اگست کو کیاگیا ہے جس کے تحت ہرگاؤں میں 30نوجوانوں کی تنظیم کی نشاندہی کرکے 7.5تا10 لاکھ تک کی اسکیمیں دی جائیں گی اورت نظیم کو1.5لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایکہ ساحلی علاقوں میں کمبلا شمالی کرناٹک میں چکڑی، کشتی، سائیکل، موٹر سائیکل، کار ریلیاں، گولف، والی بال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزویر برائے اسپورٹس نارائن گوڈا، اولمپکس اسوسی ایشن کے صدر گووند راجو، محکمہ اسپورٹس کی اڈیشنل چیف سکریٹری شالنی رجنیش، کمشنر گوپال کرشنا ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...