ہلیال میں پیش آئے دو حادثوں میں 2 لوگوں نے گنوائی جان
ہلیال 5 / دسمبر (ایس او نیوز) ہلیال تعلقہ میں دو الگ الگ حادثے پیش آئے جس میں دو لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پہلے حادثے میں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے صبح صبح جاگنگ پر نکلے ہوئے منجوناتھ بسوا راج انگلگی (22 سال) نامی نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ سی پی آئی سریش شینگے اور پی ایس آئی امین عطار نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کیا۔
دوسرا حادثہ شہری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ٹریکٹر گیریج میں پیش آیا جس میں میکانک حبیب پٹھان (52 سال) نامی شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حبیب پٹھان جب ٹریکٹر کی مرمت کر رہا تھا تو اچانک ٹریکٹر چل پڑا اور اس کی زد میں آنے سے موقع پر ہی حبیب کی موت واقع ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ٹریکٹر سامنے والی کمپاونڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوا اور وہاں پر موجود ایک بائک اور ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس سے ان دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔