صومالیہ میں بم دھماکے، 19 افراد ہلاک، 23 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:13 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

موغادیشو،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی صومالیہ کے دو شہروں میں بدھ کو ہوئے بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں ایک خودکش حملہ آور نے زیریں شبیل کے علاقے کے مارکا قصبے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک علاقائی اہلکار نے بتایا کہ زیریں شبیل علاقے کے افگوئے قصبے میں دو حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔ زیریں شبیل ریجن کے گورنر ابراہیم عدن علی ناجا نے بتایا کہ دھماکہ خیز جیکٹ پہنے ایک خودکش حملہ آور نے مارکا شہر میں انتظامی دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ڈسٹرکٹ کمشنر عبداللہ علی وفو اور 12 دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ "وفو دھماکے میں 12 دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے۔ مسٹر وفو واقعہ کے وقت اپنے دفتر کے باہر بات کر رہے تھے۔" ایک اور حملے میں افگوئے قصبے کے ایک مقامی بازار میں سڑک کے کنارے دو دھماکوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افگوئے ضلعی انتظامیہ کے ایک سابق ترجمان عبدالقادر عادل نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول والی دو بارودی سرنگیں بھرے بازار میں پھٹیں۔

انہوں نے صومالی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ "افگوئے میں مویشی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے دو حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔" انہوں نے کہا کہ بازار میں اکثر لوگ بدھ کو خریداری کے لیے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے رہنما ششی تھرور کو فرانس کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ سے نوازا گیا

معروف مصنف اور سفارت کار سے سیاستدان بننے والے ششی تھرور کو منگل (20 فروری) کو فرانس میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا۔ تھرور کو فرانسیسی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانسیسی سینیٹ کے صدر جیرارڈ لارچر نے اپنے باوقار اعزاز ’شیویلئر ڈے لا لیجیئن ڈی آنر‘ سے نوازا۔ ...

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پھر نامنظور، امریکی ویٹو کی ہیٹ ٹرک مکمل

رہاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔ الجزائر کی طرف ...

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری:مرنے والوں کی تعداد 28 ہزارسے بھی کرگئی تجاوز، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 117فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پرجارحیت جاری ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ الجزیرہ نے وزارت صحت کے حوالہ سے خبردی ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں  117فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 152 زخمی ہوئے ہیں۔

عام انتخابات سے پہلے پاکستان کا بلوچستان مہلک دھماکوں سے لرز اٹھا؛دو دھماکوں میں 25 سے زائد لوگوں کی موت؛ کئی زخمی

پاکستان کے  بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر  ہوئے دھماکوں  میں  27  ا فراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔ جس میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کو عدالت نے ’ناجائز‘ قرار دیا، سنائی 7-7 سال قید کی سزا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پھر ایک بری خبر ملی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی شادی کو پاکستانی عدالت نے ناجائز یعنی غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 7-7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے ...

ناروے: 30 سالہ تاریخ کے شدید ترین طوفان کے بعد چٹان کھسکنے، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا خطرہ

جنوبی ناروے میں جمعہ کو حکام نے ژالہ باری اور چٹان کھسکنے جیسے واقعات کے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے۔ اس خطے کے تمام ممالک میں خراب موسم کا قہر جاری ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سڑکوں کو مختصر انتباہ کے بعد بند کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ۱۹۹۲ء کے بعد ناروے ...

بھٹکل کے ماہی گیروں نے پکڑ لیں بیرونی ضلع کی دو کشتیاں - ممنوعہ علاقے میں ماہی گیری کا لگایا الزام

بھٹکل بندرگاہ سے 6 ناٹیکل میل کی دوری پر ممنوعہ علاقے میں ماہی گیری میں مصروف منگلورو اور ملپے جیسے بیرونی ضلع کی دو ماہی گیر کشتیوں کو بھٹکل کے ماہی گیروں نے اپنی تحویل میں لے  لیا اور ان کشتیوں کو ماوین کوروے بندرگاہ تک کھینچ کر لاتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا ۔

ٹمکور ومیں سرجری کے بعد تین خواتین کی موت کا معاملہ ۔ گائنا کالوجسٹ سمیت تین افراد ملازمت سے برطرف

علاج میں کو تاہی کی پاداش میں محکمہ صحت کی کارروائی بروز منگل ایک گائنا کالوجسٹ اور عملے کے دو ارکان کو پاؤ گڑھ ٹاؤن کے ماں اور بچے کے اسپتال میں زیر علاج تین زچہ خواتین کی موت کے معاملہ میں ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم دیا گیا۔

سوم شیکھر نے کراس ووٹنگ کر کے سیاسی خودکشی کر لی: اشوک

حالانکہ بی جے پی کو پہلے سے یہ امید تھی کہ اس کے دو اراکین اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر اور شیورام ہیبار راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کریں گے۔ شیورام ہیبار  نے اس پولنگ سے اپنے آپ کو دور ہی رکھا جبکہ سوم شیکھر نے کانگریس کے حق میں کر اس ووٹ کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے ۔

سوم شیکھر نے 25 کروڑ روپئے میں اپنا ووٹ فروخت کیا: رمیش گوڈا

راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ودھان سودھا میں ہوئی پولنگ میں یشونت پور حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر کانگریس امیدوار کے حق میں کر اس ووٹنگ کرنے کی خبر جیسے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ، جے ڈی ایس ور کرس نے سوم شیکھر کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سوم شیکھر کا ...

ناصر حسین کے حامی پر پاکستان زندہ آباد نعرہ لگانے کا الزام

راجیہ سبھا انتخابات کا نتیجہ ظاہر ہونے پر کانگریس کے تین امیدواروں کی کامیابی کا آج ودھان سودھا کے لاؤنج میں جشن کے دوران ناصر حسین کا ایک حامی نو جوان ، جو ان سے قریب تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔