بیلگاوی 5 / دسمبر (ایس او نیوز) بیلگاوی میں ہونے والے اسمبلی سیشن میں حکومت کی طرف سے 18 بِلس منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے جن کے مسودوں پر اسپیکر یو ٹی قادر کی صدارت میں منعقدہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں بحث کی گئی ۔
بیلگاوی سیشن میں جن بلس کی پیشی متوقع ہے ان میں کرناٹکا کوسٹل ڈیولپمنٹ کارپوریشن امینڈمنٹ بل 2021، کرناٹکا گرام سوراج اینڈ پنچایت راج ترمیم بل 2023 ، میڈیکل گریجویٹس لازمی دیہی سروس ترمیم بل، جیسے کئی اہم بل شامل ہیں ۔
سیشن میں ان مسودوں پربھی بحث ہوگی جس میں اتر کرناٹکا کے مسائل اور قحط کی صورتحال پر وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا رپورٹ پیش کریں گے۔