اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کا الشفا اسپتال، قبرستان میں تبدیل؛ 179 مریض ملبے تلے دفن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2023, 3:33 AM | عالمی خبریں |

غزہ 14/نومبر(ایس او نیوز) اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کا الشفا اسپتال اُس وقت قبرستان میں تبدیل ہوگیا، جب بمباری سے  ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوکر 179 مریض ملبے تلے دب گئے۔ زندہ دفن ہونے والوں میں  7 نومولود اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ کے 29 مریض بھی شامل ہیں۔

الشفا ء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلیم کے حوالے سے عربی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ اسرائیل کی اسپتال پر وحشیانہ بمباری میں 179 مریض ملبے تلے دب گئے اور اسپتال قبرستان میں تبدیل ہوگیا۔الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں مجبوراً ان مریضوں کو ملبے تلے ہی دفن کرنا پڑا کیونکہ مشینری کا نہ ہونا اور ہمہ وقت ہونے والی بمباری کی وجہ سے امدادی کاموں تک کے لیے موقع نہیں مل پارہا ہے۔ محمد ابو سلیمہ نے بتایا کہ ملبے تلے دفن ہونے والے 179 مریضوں میں 29 ایسے مریض تھے جو دل کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جب کہ 7 بچے بھی ملبے تلے دفن ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے خبردار کیا کہ اگر ایندھن نہ بھیجا گیا تو اسپتال بند کرنے پڑ جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...