رواں سال جنوری سے اب تک 115 میڈیا اہلکاروں کی مختلف حادثات میں موت

Source: S.O. News Service | Published on 15th December 2022, 10:24 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوری 2022 سے لے کر اب تک دنیا کے 29 ممالک میں مختلف حادثات کے درمیان 115 میڈیا اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات یوکرین اور میکسیکو میں ہوئی ہیں۔ ان دونوں ممالک کو صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ جانکاری ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ پریس امبیل کمپین (پی ای سی) کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ میں 39، یورپ میں 37، ایشیا میں 30، افریقہ میں 7 اور نارتھ امریکہ میں 2 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔

پی ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1992 سے 1999 تک مشرقی یوگوسلاویہ میں جنگوں کے بعد سے یورپ نے صحافیوں کی سیکورٹی میں سب سے خراب گراوٹ کا تجربہ کیا ہے۔ بہرحال، 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 34 صحافی وہاں مارے گئے ہیں۔ اس معاملے میں میکسیکو دوسرے مقام پر ہے جہاں 17 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی طرح سے کچھ دیگر ممالک میں بھی صحافیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

پی ای سی نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں موجود اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2022 تک 1135 صحافی مارے گئے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اوسطاً ہر سال 113 صحافیوں کی موت مختلف حادثات میں ہوئی، اور ہفتہ وار دیکھا جائے تو یہ تعداد 2.2 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔