نیٹ کے ذریعے شاہین پی یو کالج بیدر کے 450 طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹیں ملنے کی امید

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2022, 2:53 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍محمد امین نواز)  شاہین پی یو کال بیدر جس نےNEET کے موجودہ دور میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، کو سرکاری کوٹہ کے تحت سرکاری طورپر 450 مفت میڈیکل سیٹیں ملنے کی امید ہے۔شاہین کالج بیدر کے ایک طالب علم نے 1000 کے اندر، تین طلباء نے 2000 کے اندر، پانچ طلباء نے 3000 کے اندر، سات طلباء نے 4000 کے اندر اور آٹھ طلباء نے 5000 کے اندر رینک حاصل کیے ہیں۔

حفظ مکمل کرنے کے بعد بنگلورو کے محمد علی اقبال جنہوں نے شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمامAICU (اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) میں بنیادی تعلیم حاصل کی، 720 نمبرا ت میں سے 680 نمبرات حاصل کر کے ٹاپر رہے۔آل انڈیا سطح پر 834 واں رینک (زمرہ رینک 210) حاصل کیا۔سید نظام الدین 1,087 واں رینک، پریرنا پاٹل 1,138 ویں رینک، محمد نعمان حسن 2,204 ویں رینک،وشال چمکوڈ 2,257 واں رینک،عظمیٰ نے 3,282 واں رینک حاصل کیا، محمد اصیل خان نے 3,287 واں اور سوجل برادار نے 4,224 واں رینک حاصل کیا۔آج شاہین ادارہ جات بیدر میں شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیرنے قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹNEET میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔ انھیں شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا12 طلباء جنہوں نے حفظ مکمل کرنے کے بعد کالج میں بنیادی کی تعلیم حاصل کی ہے اور PUC مکمل کیا ہے، NEET میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں ایسے طلباء ہیں جنہوں نے سرکاری اسکولوں، کنڑ میڈیم اور دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کی ہے۔ اس بار جملہ 450 طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں ملنے کی امید ہے۔اچھے تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی وجہ سے کالج کو سرکاری کوٹہ کے تحت ملنے والی مفت میڈیکل سیٹوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں 2,900 طلباء نے سرکاری کوٹے کے تحت میڈیکل کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ڈراپ آؤٹ طلباء کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے خصوصی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی کاوشیں ڈراپ آؤٹ اور حافظ طلباء کو قومی دھارے میں لانے میں بہت کامیاب رہی ہیں۔اس موقع پر حافظ محمد علی اقبال نے کہا کہ میرا میڈیکل کورس کاایک خواب پورا ہونا ہے۔میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے NEET میں 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔ محمد علی اقبال جنہوں نے حفظ مکمل کیا اور NEET میں شاہین پی یو سائنس کالج میں ٹاپر کے طور پر ابھرے۔ انھو ں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کے تعاون سے ان کا میڈیکل کورس کا خواب پورا ہوا ہے۔میں نے اپنی بنیادی تعلیم شاہین میں مکمل کیا اور پی یو سی اول اور دوم پڑھا۔معیاری تعلیم کی وجہ سے پی یو سی سالِ دوم میں میں 96 فیصد نمبر ات حاصل کئے۔NEET میں 720 میں سے 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا رینک 834 ہے اور زمرہ رینک بنگلور میں 210 ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایمس، نئی دہلی، بھوپال میں سیٹ ملنے کی امید ہے۔اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کی ڈائریکٹر محترمہ مہر سلطانہ‘ عبدالحسیب منیجنگ ڈائریٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیت اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘پرنپلس سید حفیظ الدین قادری المعروف گیسو قادری‘محمد خواجہ پٹیل اور شاہین پی یو کالج کے فیکلٹیز ستیش سر‘ ندیم قادری سر‘صباحت انور سر‘ سرینواس سراور محمد عارف سر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...