لاہور،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ورلڈ الیون نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر چھائے نحوست کے بادلوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور آج پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون پہلے میچ میں قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ورلڈ الیون کی قیادت جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے قابل قدر بیانات سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان آمد سے پہلے اور لاہور آمد کے بعد چند ایسے بیانات جاری کئے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل میں ان کی عزت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
اور اب ان کا ایک اور بیان سامنے آ گیا ہے جو ان کی اعلیٰ سوچ کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور اس پر ان کے ہم وطنوں کے علاوہ پاکستانی بھی بے حد فخر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چند سالوں کے بعد جب میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھوں گا، تو پاکستان آمد اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ہی ایسی چیز ہو گی جس پر میں فخر محسوس کروں گا۔ ان کے اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ انتہائی زبردست کرکٹر ہی نہیں بلکہ انتہائی اچھے انسان بھی ہیں جنہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب انہیں سیکیورٹی خدشات سے متعلق بتا کر ڈرانے کی کوشش کی گئی اور ناکامی پر کہا گیا کہ وہ صرف پیسوں کی خاطر پاکستان جا رہے ہیں تو انہوں نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہتر نہ ہوتے تو پیسوں کی ڈھیر بھی انہیں وہاں جانے پر رضامند نہیں کر سکتا تھا۔
ایک نظر اس پر بھی
آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی: اٹلی کے تھامس ڈریکا کی شرکت، 1574 کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے تیار
آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل نے آئندہ میگا نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 24 اور 25 نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ اس مرتبہ آئی پی ایل نیلامی کے لیے کل 1574 کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کرایا ہے، جن میں 1165 ہندوستانی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
ہندوستان میں نیوزی لینڈ کا تاریخی کارنامہ: 91 سال بعد ٹیم انڈیا کو شکت
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 25 رنز کی جیت نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں مکمل فتح دلائی۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کسی ٹیم نے بھارت ...
دبئی: 29 دسمبر سے شروع ہونے والے بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کے رجسٹریشن کاعمل آج سے شروع
بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن 29 دسمبر 2024 کو شروع ہوکر 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیموں کے رجسٹریشن کا عمل آج، 2 نومبر سے شروع ہوچکا ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچس ہوں گے، جو صرف ...
بھٹکل : وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں الہلال کی شاندار فتح، الفلاح کو سات وکٹوں سے شکست
ینگ مسلم سروس ایسوسی ایشن (YMSA) کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مخدوم کالونی کی الہلال ٹیم نے کارگیدے کی الفلاح کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ الفلاح ٹیم نے دوسرے مقام پر اکتفا کیا۔
افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی
افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں افغان ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے افغانستان نے سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افغانستان نے پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے ...
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر سرزمین ہند پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی
ہندوستانی کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں برابری قائم کرے گی، لیکن نیوزی لینڈ نے سرزمین ہند پر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر ...