لیبیا:سوڈانی بچے داعش کی قید سے آزاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 4:14 PM | عالمی خبریں |

طرابلس،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے شہر مصراتہ میں 4سوڈانی بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے سوڈان کے قونصل جنرل کے حوالے کر دیا گیا۔ خیال ہے کہ ان بچوں کے باپ گزشتہ برس لیبیا کے شہر سرت میں داعش تنظیم کی صفوں میں شامل ہو کر لڑتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سرت شہر 2015سے 2016تک داعش تنظیم کا گڑھ رہا۔ اس دوران لیبیا کی افواج نے امریکی فضائی کارروائیوں کی معاونت سے تنظیم کو نکالنے کی کوشش جاری رکھی۔ سیکڑوں غیر ملکی شدت پسندوں نے سرت میں داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔لڑائی کے اختتام پر گرفتار ہونے والے درجنوں بچوں اور خواتین کو مصراتہ شہر میں رکھا گیا جہاں سے سرت میں عسکری مہم کی کمان کی جا رہی تھی۔ان افراد میں تیونس ، مصر ، سوڈان ، سینیگال ، چاڈ اور نائیجر کے شہری شامل ہیں۔ لیبیا سے تعلق رکھنے والے 21بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔