برطانیہ: زہریلی گیس سے متاثرہ روسی ایجنٹ کی بیٹی تیزی سے روبہ صحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 1:02 PM | عالمی خبریں |

لندن30مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانیہ میں سابق جاسوس سیرگی سکریپال کی بیٹی یولیا سکریپال پر زہریلی گیس کے حملے کے بعد اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔خیال رہے کہ چار مارچ کو سابق جاسوس سیرگی اسکریپال اور اس کی بیٹی 33 سالہ یولیا سکریپال پر انگلینڈ میں سالز بری کے مقام پر ان کے گھر کے باہر ان پر مبینہ طور پر زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں باپ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سالز بری اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس حملے سے متاثرہ یولیا سکریپال تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں تاہم اس کے والد کی حالت بدستور تشویشناک ہے البتہ دونوں کا علاج جاری ہے۔بدھ کے روز برطانوی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ گیس زیادہ مقدار سکریپال کے گھر کے دروازے پر پھینکی گئی جس کے نتیجے میں سابق جاسوس زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔برطانوی حکومت نے اس واقعے کا الزام روس پر عاید کیا ہے جو لندن کے دعوے کی سختی سے تردید کرتا آ رہا ہے۔ اس واقعے نے امریکا اور یورپ کو روس کے خلاف ایک محاذ پر متحد کر دیا ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کا سفارتی بائیکاٹ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔