جعلی پاسپورٹس پر بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 1:26 PM | عالمی خبریں |

دبئی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بحرین کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جعلی پاسپورٹس اور مملکت میں داخل ہونے والے 14 مشتبہ ایرانی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بحرین کے ’کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ‘ کیڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز معیوف الرمیحی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ان قبضے سے جعلی سفری دستاویزات اور جعلی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فرضی ناموں کے ساتھ ایک دوسرے ایشیائی ملک کے پاسپورٹس پر سفر کررہے تھے۔ بیان میں بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو جعلی پاسپورٹس پربحرین داخل ہونے والے ایرانیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ان کی فوری تلاش شروع کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ایرانیوں کی بحرین میں آمد میں پہلے سے بحرین میں موجود ایرانی نڑاد افراد نے سہولت فراہم کی ہے۔ ان کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔