انجلینا جولی کی روہنگیا میں جنسی جرائم کی شدید مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 9:51 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،17؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلمی دنیا کی معروف شخصیت اور سرکردہ سماجی کارکن انجلینا جولی نے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کے مظلوم مسلمان پناہ گزین کیمپ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔انجلینا جولی نے میانمار کی ریاست راکھین میں برما کی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتی مسلمان خواتین کی آبروریزی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا میں مسلمان خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے۔خیال رہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق انسانی حقوق ہائی کمیشن کی مندوب ہیں۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک بنگالی وفد سے ملاقات کے دوران انجلینا جولی نے کہا کہ وہ جلد ہی روہنگیا میں جنسی تشدد کا شکار خواتین سے ملاقات کے لیے بنگلہ دیش جائیں گی۔قبل ازیں بنگالی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی انجلینا جولی کے ایک بیان کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ معروف خاتون سماجی رہ نما نے روہنگیا کی مسلمان خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی بدسلوکی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے میانمار میں مسلح کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی تاہم ان کے دورہ بنگلہ دیش کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔کل جمعرات کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں میانمار کی فوج پر روہنگیا مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر نسل کشی کی مہم کے دوران بڑی تعداد میں خواتین کی آبرو ریزی کا الزام عاید کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنسی استحصال روکنے کے لیے قائم کردہ کمیشن کی منوبہ برامیلا پاٹن نے بھی الزام عاید کیا کہ روہنگیا میں خواتین پر جنسی تشدد کے فوج میں اعلیٰ سطح سے احکامات دیے گئی تھے۔میانمار کی فوج کی طرف سے اپنے طور پر جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں مسلمانوں خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور دیگر الزامات کو سختی سے رد کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔