سرگرم رکن محمد زُبیر خلیفہ بھٹکل مسلم جماعت قطر کے پھر صدرمنتخب؛ میڈیا کمیٹی کی تشکیل کے بعد جاری کی گئی پریس ریلیز
بھٹکل 3/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت قطر کے سرگرم رکن جناب محمد زُبیر خلیفہ پھر ایک بار صدر کے عہدہ پرمنتخب ہوگئے جبکہ جناب عبدالرب اسماعیلجی پہلی مرتبہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ہیں۔ عہدیداران کا انتخاب دو ماہ قبل ہی عمل میں آیا تھا، البتہ حال ہی میں میڈیا کمیٹی کی تشکیل کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری جاری کی گئی۔
جماعت کی میڈیا کمیٹی کے رکن فیض الرحمن محتشم نے بتایا کہ 135 ممبران پر مشتمل بھٹکل مسلم جماعت قطر کے انتخابات مورخہ 12/اگست کو ہوئے تھے جس میں 12 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ اُس سے قبل تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے تین ممبران کا انتخاب کیا گیا تھا۔بعد میں عہدیداران کے انتخاب کے بعد صدر کے اختیار پر تین مزید ممبران کو انتظامیہ میں شامل کیا گیا، اس طرح قطر جماعت کی انتظامیہ 18 ممبران پر مشتمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 25ستمبر کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا جس میں جناب محمد زُبیر خلیفہ کو صدر منتخب کیا گیا۔ موصوف اس سے قبل والی میعاد میں جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے،جبکہ موصوف کئی بار جماعت کے صدر کے عہدہ پر رہ کربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس بار جناب ضیاء کولا نائب صدر، عبدالرب اسماعیلجی جنرل سکریٹری، معاذ کولا نائب سکریٹری، جواد محمد صاحب کاڈلی محاسب اور مولوی فُضیل احمد ارمار خازن کے عہدہ پرمنتخب ہوئے ہیں۔
جملہ انتظامیہ اراکین کے نام یہ ہیں؛ جناب مولوی فضیل ارمار۔ جناب عبد الغنی علی اکبرا۔ جناب صلاح الدین شا ہ بندری ۔ جناب محمدزبیر خلیفہ۔جناب عبد الرب اسمٰعیلجی۔ جناب مو لوی یحییٰ بر ماور۔ جناب مولوی عبد العظیم رکن الدین۔ جناب فیاض کولا۔ جناب ابراہیم خلیل سدی احمدا۔ جناب معاذ کولا۔ جناب ضیاءکو لا۔ جناب ظہیر سدی باپا۔ جناب فیض الرحمن محتشم۔ جناب جواد کاڈلی۔ جناب عتیق الرحمن پیشمام۔ جناب رضین رکن الد ین۔ جناب ظہیر ایس ایم۔ جناب اسمٰعیل جو کاکو۔