مرڈیشور کیریکٹے پرائمری اسکول کے چار کمروں کوخالی کرنے ضلع پنچایت سی ای اؤ کا حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2020, 12:02 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:15؍فروری(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے روڈ کنارے واقع کیریکٹے ہائر پرائمری اسکول عمارت کے 4کمروں کو خالی کرنے اترکنڑا ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمد روشن نے حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اسکول کی عمارت کےکمرے خستہ حالی کا شکار ہیں   اور کبھی بھی نیچے گرسکتے ہیں۔ اسکول طلبا کے تحفظ کے پیش نظر اس طرح کا  فیصلہ لیا گیا ہے۔

کریکٹے اسکول کی تعمیر 1935میں ہوئی تھی جس میں راستے کنارے  کے چار کمروں میں سے دو کمرےسال  2000میں ، ایک کمرہ 2002میں اور ایک کمرہ 2012میں تعمیر کئے گئے تھے۔ فی الحال اسکول میں 142طلبا زیر تعلیم ہیں۔ ایک مہمان ٹیچر سمیت کل 7اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسکول کے پڑوس میں سڑک کا تعمیراتی کام جاری ہے، حال ہی میں اندرونی نالیوں  کی بدنظمی کی وجہ سے طلبا اور والدین نے احتجاج کیا تھا۔

اسکول عمارت خالی کرنے کی مخالفت: والدین نے اسکول عمارت خالی کرائےجانےکی مخالفت کی ہے۔ معاملے کو لےکر اسکول میں سنیچر کو سرپرستوں نے میٹنگ کی۔ والدین نے کہاکہ سڑک کی  توسیع کے لئے تعمیراتی کام کے بہانے صرف غریبوں کی  دکانوں  اور غریبوں کے بچے تعلیم پانے والی اسکول کو ہی خالی کرایا جارہاہے۔ اس معاملے میں امیروں کے متعلق نرم رویہ اختیار کئے جانےپر والدین نے میٹنگ میں برہمی کا اظہار کیا۔ والدین نے طئے کیا کہ اسکول کو خالی  کرانے نہیں دیا  جائے گا۔

میٹنگ میں اسکول کے صدر مدرس نے اعلیٰ افسران کی جانب سے دی گئے  حکمنامے کو پیش کیا جس پر والدین نے کہاکہ کم سےکم بچوں کے سالانہ امتحانات ہونے تک عمارت خالی نہ کرانے کی اپیل کی جانی چاہئے۔

اس سلسلےمیں تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی نےکہاکہ اسکول عمارت کے چار کمرے خطرے میں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ضلع پنچایت سی ای اؤ نے خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ طلبا کی تعلیمی سہولیات کا متبادل انتظام کرنے کے بعد ہی اگلی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔