ون ڈے سیریز: آسٹریلیا پر زمبابوے کی تاریخی جیت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2022, 11:25 PM | اسپورٹس |

ٹاؤنس ول،3؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔ کنگارو ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 94 (96) رن بنائے جب کہ گلین میکسویل نے 22 گیندوں پر 19 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسوں تک نہیں پہنچ سکا۔

زمبابوے کی جانب سے برل نے تین اووروں میں محض 10 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے جس میں وارنر کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ بریڈ ایونز نے دو جبکہ رچرڈ انگوارا، وکٹر نیوچی اور شان ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ زمبابوے کے اوپنروں نے 142 رن کے کم ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ تاکودزوناشے کائٹانو اور تادیوناشے مارومانی نے پہلے وکٹ کے لیے 38 رنوں کا اضافہ کیا۔ کیتانو نے 19 (25) اور مارومانی نے 35 (47) اسکور کئے۔

مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے زمبابوے کا اسکور 77 رن پر پانچ وکٹ ہو گیا اور سکندر رضا (08) بھی پویلین لوٹ گئے تاہم ریگیس چکابوا نے کپتانی کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ چکابوا نے 72 گیندوں پر 38 رنوں کے دوران ایک بھی جوکھم بھرا شاٹ نہیں کھیلا۔ انہوں نے ٹونی منیونگا کے ساتھ 38 رن کی شراکت قائم کر کے زمبابوے کی میچ میں واپسی کرائی۔

زمبابوے کی جیت سے پہلے منیونگا اور برل (11) کے وکٹ گر گئے، لیکن آخر میں بریڈ ایوانز نے مچل سٹارک کی گیند پر سنگل لیکر میچ ختم کیا۔ یہ زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اس شکست کے باوجود تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...