بھٹکل میں کرونا پوزیٹیو کےمعاملات بڑھ کر تین ہونے کے بعد نہ صرف شہر بلکہ ضلع بھر میں تشویش؛ بھٹکل میں 80 میڈیکل ٹیمیں ترتیب؛ گھر گھر جاکر جانچ کی جائے گی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th March 2020, 2:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں کرونا پوزیٹیو کے معاملات بڑھ کر تین ہونے کے بعد نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے ضلع اُترکنڑا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل سمیت ہوناور کو مکمل طور پر لاک ڈاون کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور بالکل باہر نہ نکلیں۔

ضلع پنچایت سی ای او کا بھٹکل دورہ:  حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کاروار سے آج صبح ضلع پنچایت کے ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن (آئی اے ایس) نے بھٹکل کا دورہ کیا اور سرکاری اسپتال پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر بھٹکل کے تمام اسپتالوں کی نرسوں سمیت آشا کارکنوں پر مشتمل 80 میڈیکل ٹیمیں ترتیب دیں۔ انہوں نے تمام میڈیکل ٹیموں کو ذمہ داری سونپی  ہیں  کہ ہر ٹیم اگلے 48 گھنٹوں میں کم ازکم پچاس  گھروں میں پہنچ کر ہر گھر کی تفصیلات حاصل کریں گی کہ ایک گھر میں کتنے اور کون کون لوگ ہیں اور گھر میں کسی کو کچھ بیماری یا کرونا وائرس کی کچھ علامات تو نہیں ہیں۔ اس تعلق سے محمد روشن نے میڈیکل ٹیموں کو دیگر دوسری بھی ہدایت جاری کی ہیں۔ محمد روشن نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  ہمیں اس تعلق سے عوام الناس کا مکمل تعاون چاہئے، عوام اگر مکمل تعاون کرتے ہیں تو ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم  کرونا وائرس کا  بھٹکل سے مکمل طور پر صفایہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے اہم ذمہ دار جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ بھٹکل سے کرونا وائرس کا مکمل صفایہ کرنے کے لئے  ہم برابر تعلقہ اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اوراب تک کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ تنظیم  کی جانب سے انتظامیہ کو مکمل تعاون دیا جارہا ہے۔ایک اور ذمہ دار ایڈوکیٹ عمران لنکا  نے بتایا کہ  بھٹکل کے عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جو بھی ٹیم اُن کے گھروں پر آتی ہے، اُنہیں  بھرپور تعاون دیں۔

عمران لنکا نے بتایا کہ آج جن دو لوگوں کی رپورٹ کرونا پوزیٹیو آئی ہے ان کے مکانات الگ الگ جگہوں پر ہے، تنظیم ذمہ داران کی اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ آج صبح ہوئی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ان متاثرہ لوگوں کے مکانات  کے دو دو کلومیٹر  دائرہ میں جتنے بھی مکانات آتے ہیں، اُن تمام مکانوں میں پہنچ کر جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ دونوں کے مکان ایک دوسرے سے کافی دور ہیں، اس حساب سے دیکھا جائے تو  شہر کے تمام مکانات ان حدود میں آجاتے ہیں۔

دوائیوں کا چھڑکاو: دومزید لوگوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا معاملہ  سامنے آنے کے بعد  آج منگل صبح بھٹکل کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر دوائیوں کا چھڑکاو کیا گیا ہے اور متعلقہ علاقوں میں صاف صفائی کی گئی ہے، ساتھ ساتھ لوگوں سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنےگھروں میں ہی رہیں اور ہرگز باہر نہ نکلیں۔ بعض علاقوں سے  خبریں موصول ہورہی تھی  کہ وہاں پر پولس نے لوگوں سے باہر نکلنے پر ڈنڈے برسائے ہیں اور علاقہ سے باہر نہ کسی کو جانے دیا گیا ہے اور نہ باہر سے کسی کو اُن علاقوں میں داخل ہونے  دیا ہے۔

وائرس کا خاتمہ کرنا ہے تو عوام کا گھروں میں  ہی رہنا ضروری؛  کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی  بند رہیں، یہ بات اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر ہریش کمار نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا گھومنا پھرنا بند ہونا چاہئے، کوئی ایمرجنسی ہو تو گھروں سے باہر آنا الگ بات ہے، ورنہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھٹکل کے لوگوں سے اس بات کی بھی درخواست ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لئے کسی بھی کام کے سلسلے میں بھٹکل سے باہر نہ جائیں اور بھٹکل کے باہر کوئی ہے تو وہ کچھ دنوں کے لئے بھٹکل  نہ آئیں، کچھ دنوں کے لئے بھٹکل کے عوام اگر احتیاط برتیں گے تو  معاملے کو قابومیں رکھنا آسان ہوگا۔

کرونا وائرس پر قابو پانے ساجد مُلا کوخصوصی ذمہ داری:    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ  بھٹکل میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے  بھٹکل کے سابق اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد مُلا کو  ہوناور سے بھٹکل روانہ کیا گیا ہے اور اُنہیں خصوصی آفسر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کچھ شکایات یا تجاویز ہوں  تو اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ بھٹکل میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے بھٹکل کے اسسسٹنٹ کمشنر بھرت (آئی اے ایس) بھی  بھٹکل میں ہی موجود ہیں، ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ عوام کا اگر تعاون ملتا ہے تو ہم  اس پر بہت جلد قابو پاسکتے ہیں۔انہوں نے اس تعلق سے یہ بھی بتایا کہ کرونا پوزیٹیو آنے کی صورت میں بھی کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف احتیاط برتتنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...