ملائشیا:ذاکر نائک نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2019, 10:53 AM | عالمی خبریں |

کوالالمپور، 21اگست (ایس او نیوز؍یو  این آئی) ملائشیا میں، متنازع اسلامی مبلغ ذاکر نائک پرعوامی طور پرتقریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کے محکمہ مواصلات کے چیف اور سینئر اسسٹنٹ کمانڈر، داتوک اسماوتی احمد نے کہا، ہاں“ تمام پولیس دستوں کو ایسے احکامات دیئے گئے ہیں اور قومی سلامتی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نسلی ہم آہنگی بگڑنے سے روکنا ہے۔دوسری طرف نائک نے اس سلسلے میں لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے اگرچہ اپنی طرف سے یہ واضح کردیا ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کو اس غلط فہمی کی وجہ سے چوٹ پہنچی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کوئی پریشان ہو۔ اس سے قبل ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاثیر محمد نے 16 اگست کو کہا تھا کہ اگر تحقیقات سے پتہ چلا کہ نائک ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں تو ان کی مستقل شہریت ختم کردی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔