یوراج سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا ’الوداع‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 11:57 AM | اسپورٹس |

ممبئی،11؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) لمیٹڈ اوورز کے کرکٹ میں ہندوستان کے بہترین ہر فن مولا کھلاڑیوں میں شمار یوراج سنگھ نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یوراج نے ایک پریس کانفرنس سے یہ اعلان کیا۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ وہ کافی وقت سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے تھے اور اب ان کا پلان آئی سی سی سے توثیق شدہ ٹی-20 ٹورنامینٹوں میں کھیلنے کا ہے۔

یوراج سنگھ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سال 212 میں کھیلا تھا۔ لمیٹڈ اووروں کے کرکٹ میں وہ 2017 میں نظر آئے تھے۔ یوراج نے سال 2000 میں پہلا ون ڈے، 2003 میں پہلا ٹیسٹ اور 2007 میں پہلا ٹی-20 میچ کھیلا تھا۔

چنڈی گڑھ میں سال 1981 میں پیدا ہوئے یوراج نے ہندوستان کے لئے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی-20 میچ کھیلے۔ ٹیسٹ میں یوراج نے تین سنچری اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 1900 رن بنائے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8701 رن بنائے۔

ٹی-20 کرکٹ میں یوراج نے 1122 رن بنائے، اس میں آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یوراج نے ٹیسٹ میچوں میں 9، ون ڈے میں 111 اور ٹی-20 میں 28 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ یوراج نے 2008 کے بعد 231 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں اور 4857 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹی-20 کرکٹ میں 80 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...