نوجوانوں نے بھری 'مہاہُنکار'، حکومت نے رخ نہیں بدلا تو بدل دیں گے سرکار: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2020, 9:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں آج نوجوان طبقہ 'قومی یومِ بے روزگاری' منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی بے روزگاری کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے "نوجوانوں کے مطالبات: وقت پر امتحان، طے وقت میں ریزلٹ، بغیر عدالت گئے تقرری، ملازمتوں میں اضافہ، کانٹریکٹ قانون رد ہو۔"

مذکورہ بالا مطالبات کا شمار کرانے کے بعد پرینکا گاندھی نے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ "نوجوانوں نے مہاہُنکار بھری ہے۔ اب بھی حکومت آنکھیں موندے بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان سرکار بدل دیں گے۔" اس کے ساتھ کانگریس لیڈر نے نیشنل اَن ایمپلائمنٹ ڈے ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔

اس سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی بے روزگاری کے ایشو پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بے روزگاروں کو 'روزگار' کی عزت کب دی جائے گی؟ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا کہ "یہی وجہ ہے کہ ملک کا نوجوان آج قومی یومِ بے روزگاری منانے پرمجبور ہے۔ روزگار عزت ہے۔ حکومت کب تک یہ عزت دینے سے پیچھے ہٹے گی؟"

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ہی ایک اخبار کی رپورٹ بھی شیئر کی جس میں ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے بے روزگار ہونے اور سرکاری ملازمتوں میں صرف کچھ لاکھ تقرریاں ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر آج کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں اجتماعی طور پر 'یوم بے روزگاری' منا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...