بھٹکل: نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور وقت کا صحیح استعمال کریں : ڈاکٹر سریش نایک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th June 2019, 9:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍جون (ایس او نیوز) دی نیوانگلش پی یو کالج میں منعقدہ پارلیمنٹ نامی ایک پروگرام کا افتتاح کرتے  ہوئے بھٹکل ایجوکیشن  کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا شعور رکھتے ہوئے اوقات کا صحیح استعمال کریں اور  ملک کی تعمیر اور اس کی ترقی میں  اپنا رول ادا کریں۔  انہوں نے کہاکہ حکومت نے  نوجوانوں کے لئے بہت سارے منصوبے بنائیں ہیں اور کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان منصوبوں کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے اُس  سے بھرپور  استفادہ کریں۔

نہرو یوا کیندر کے منتظم وپین چٹائم نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔  لکچرر ناگ لکشمی نے یوگا کے متعلق مقالہ پیش کیا تو وجیا بینک کے موظف مینجر ایم آر نائک نے اسکل ڈیولپمنٹ پر اور اگینانیشوری ایجوکیشن کالج کے پرنسپال نرسمہا مورتی نے یوتھ کلب کے متعلق اپنے مقالہ جات پیش کئے۔  گروسدھیندر اکالج اور بی سی اے کالج کے پرنسپال شری ناتھ پائی نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کئے۔  پرنسپال وریندر شانبھاگ نے صدارت کی۔  وانی شری اور ساتھی طالبات  نے پرارتھنا کی ۔ لکچرر جیوتی پربھو نے نظامت کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...