کاروار تعلقہ کے کدرا ڈیم میں نوجوان ڈوب کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2020, 2:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26؍مئی(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ورجے دیہات میں کدرا ڈیم میں تیرتے ہوئے ایک نوجوان غرقآب ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اتوار کو نوجوان پانی میں ڈوب گیا تھا جس کی نعش پیر کو ملی ہے۔

ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت منجوناتھ سریش پاگی (24)  کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ منجوناتھ دوپہر قریب 30-12بجے اپنے دوستوں  کے ساتھ ندی میں  تیرنے گیا  تھا ۔ تیرتے ہوئے قریب 40میٹر تک اندر گہرائی میں چلے جانے کے بعد منجوناتھ اچانک ڈوبنے لگا۔ ساتھیوں نے اس کو بچانے کی لاکھ کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ منجوناتھ پانی میں ڈوب گیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ کہ مین روڈ سے قریب ایک کلو میٹر دور ویران جگہ پر یہ واردات پیش آئی ہے۔

آئی ٹی آئی میں زیر تعلیم منجوناتھ کیگا پاور پلانٹ میں گزشتہ چار برسوں سے کانٹراکٹ پر کام کررہاتھا۔ ملا پور پولس تھانہ انسپکٹر وجئے لکشمی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی