بھٹکل کے قریب ولکی میں نوجوان ندی میں غرق ہوکر جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/مارچ (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ولکی قصبہ میں ہوئے ایک دلدوز واقعے میں ایک نوجوان  ندی میں غرق ہوکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ولکی کے رہنے والے محمد ریّان قاضی ابن جعفر قاضی (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاّن نماز جمعہ کے بعد دوپہر قریب ساڑھے تین بجے    اپنے تین  دوستوں کے ساتھ  ولکی مسجد کے پیچھے والی ندی میں تیراکی کررہا تھا کہ اچانک  ایک بھنور میں پھنس کر ڈوبنے لگا، بتایا گیا ہے کہ دیگر ساتھی بھی تیراکی میں ماہر نہیں تھے اس لئے انہوں نے بھی لوگوں کو مدد کے لئے پکارا، قریب میں موجود ایک عورت نے انہیں  دیکھ کر جماعت کےصدر جناب  سید میراں صاحب کو خبر دی، جو فوراً اپنی پلاسٹک کشتی ک لے کر مدد کے لئے پہنچ گئے، خبر ملی ہے کہ انہوں نے انتھک کوششوں کے بعد لڑکے کو پکڑ لیا تھا اور اوپر کھینچ کر کشتی میں ڈال رہے تھے ، مگر اس دوران ان کی کشتی ہی اُلٹ گئی اور وہ نوجوان دوبارہ ندی میں گرگیا۔پھر بھی میراں صاحب  لڑکے کو دوبارہ  باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔ مقامی لوگوں نے لڑکے کو فوری ہوناور اسپتال منتقل کیا، مگر  بتایا گیا ہے کہ اسپتال پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ انا للہ  وانا الیہ راجعون۔

محمد ریّان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ ہوناور ایس ڈی ایم  کالج کا طالب العلم تھا، حال ہی میں  اُس نے سکینڈ پی یوسی کا امتحان بھی دیا  تھا۔ اس کو دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ خبر ملی ہے کہ اس کے انتقال کی خبر ملتے ہی قطر میں  برسرروزگار اس کے والد جناب محمد جعفر قاضی اور قریبی رشتہ دار سعودی عربیہ سے  ولکی آنے  کے لئے نکل رہے  ہیں۔

ہوناور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش  گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل سنیچر صبح دس بجے  تدفین   کی جائے گی۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...