بھٹکل کے مرڈیشور ہائی وے پر سڑک حادثہ؛ بائک سوار ہلاک
بھٹکل 9 اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں بستی نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثہ میں بائک سوار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جس کی شناخت کائیکنی بدری منے کے رہنے والے منجوناتھ شنیار (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
منجوناتھ مرڈیشور کے بستی سے اپنے گھر کائیکنی بدری منے کی طرف پلسر بائک پر تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا کہ اچانک سامنے کتا آگیا، کتے سے بچنے کی کوشش میں اس کی بائک بے قابو ہوگئی اور وہ کانکریٹ روڈ پر گر گیا، شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے اسے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جانے کی کوشش کی ، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس نے دم توڑ دیا۔ حادثہ جمعرا ت شام قریب سات بجے پیش آیا۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔