کیرالہ میں یوتھ کانگریس کارکن کا وحشیانہ قتل، 8 لوگوں نے کیا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st July 2019, 11:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تریونت پورم، 31 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یوتھ کانگریس کارکن کو ترسور میں 8 لوگوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔43 سالہ یوتھ کانگریس کارکن اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ترسور کے چاوککڑ میں کھڑے تھے۔اس دوران آٹھ افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔نوشاد پر دھاری دار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، اس کے بعد زخمی حالت میں نوشاد کو ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کو اس کے پیچھے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے،حالانکہ ابھی تک ایس ڈی پی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔کیرالہ میں سیاسی تشدد کی خبریں آتی رہتی ہیں۔اس سال فروری میں بھی کیرالہ کے کاسرگوڈ میں دو کانگریسی کارکنوں کو گھیر کر ان کا قتل کر دیا گیاتھا۔کانگریسی کارکنوں کے نام کرپیش اور سارت لال تھے۔مئی میں سی پی ایم کارکن کے قتل کے معاملے میں آر ایس ایس کے 5 کارکنوں کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔سی پی ایم کے ایک کارکن کے قتل کے معاملے میں ایک مقامی عدالت نے سنگھ کے 5 رضاکاروں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سخت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔قتل کا یہ معاملہ 13 جون 2006 کا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سی اے اے کیخلاف قرار دادیں ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی‘‘ ، کوئی طاقت کشمیری پنڈتوں کو کشمیر واپس جانے سے نہیں روک سکتی ؛ منگلورو میں ریالی سے راجناتھ سنگھ کا خطاب

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئےاُن سے خواہش کی ہے کہ یہ پارٹیاں ‘ جہاں اُن کی اکثریت ہے، ریاستی اسمبلیوں میں سی اے اے کیخلاف قرار دادیں منظور کرتے ہوئے ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی ‘‘ نہ کریں۔ راجنا تھ سنگھ نے اپوزیشن پارٹیوں کو مشورہ ...

معیشت میں بہتری کے لیے ’مرہم‘ نہیں، سخت اقدامات کی ضرورت: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ لوگوں کی آمدنی اور خریدنے کی اہلیت کم ہونے کے ساتھ ہی صنعتی پیداوار، براہ راست ٹیکس، درآمدات۔برآمدات وغیرہ میں کمی کی وجہ سے معیشت بری صورت حال سے دوچار ہے اور بہتر ی کے لئے لیپا پوتی کرنے کے بجائے اب طویل مدتی سخت اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

سی اے اے مخالف مظاہروں کے لئے پاپولر فرنٹ کے ذریعہ مالی فنڈنگ کئے جانے کا الزام بے بنیاد؛ پریس ریلیز کے ذریعے پی ایف آئی کی وضاحت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اُن تمام خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی  ہے، جنہیں مختلف نیوز چینلوں نے اس طرح سے بیان کیا ہے کہ سی اے اے مخالف مظاہروں کو بھڑکانے کے لئے پاپولر فرنٹ نے بڑی رقم خرچ کی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  نیوز چینلوں نے اس رپورٹ ...

سابق عظیم باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک

امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی ...

منگلورو:سی اے اے کی حمایت میں اجلاس عام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی شرکت۔ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ بھٹکل سے منگلورو سفر کرنے والے نوٹ کریں

منگلورو میں شہریت ترمیمی قانون سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شرکت کررہے ہیں۔