ریلوے کی نجکاری کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج 

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 9:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،04 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے یوتھ ونگ نے چنندہ ریل کی پٹریوں پر ٹرین چلانے کے لیے ذاتی اکائیوں کواجازت دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

حکومت نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کے خلاف منتخب راستوں پر نجی ٹرینیں چلانے کے لئے ٹینڈرز طلب کیا تھا جس کو لے کر یوتھ کانگریس نے احتجاج کیا۔

یوتھ کانگریس نے ایک بیان میں کہاکہ جب سے 2014 سے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے، عوامی شعبے کے بہت سے منصوبے اور سرکاری اثاثے نجکاری کی طرف گامزن ہیں۔

یوتھ کانگریس کے ترجمان امریش رنجن پانڈے نے کہا کہ حکومت ریلوے کو نجی کاروبار میں تبدیل کرنے کی کوشش کر ری ہے جبکہ عام آدمی کے لئے ریلوے سفر کا سب سے سستا ذریعہ ہے، جو عوامی خدمت کے طور پر رہنا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ یوتھ کانگریس نے رائے سینا روڈ واقع ہیڈ کوارٹرز میں حکومت کے اس اقدام پراحتجاج کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔