یوتھ کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 12:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) لیڈران و کارکنان نے آج وزارت برائے پٹرولیم کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو کر بڑھتی مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس لیڈروں نے پٹرول-ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کیے۔ یوتھ کانگریس کے صدر کی قیادت میں ہوئے اس مظاہرے میں حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے یوتھ کانگریس نے کہا کہ ’’حکومت کی کمزور پالیسیوں سے بے حال عوام کو حکومت لگاتار جھٹکے پر جھٹکا دے رہی ہے۔ ایسے مشکل حالات میں دنیا کی کسی بھی حکومت نے اپنے عوام پر اتنے مظالم نہیں کیے ہوں گے جتنے مودی حکومت کر رہی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک 6 مرتبہ رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ مجموعی اضافہ 225 روپے تک ہوا ہے۔‘‘

احتجاجی ظاہرہ میں اے آئی سی سی انچارج اور دہلی کانگریس انچارج شکتی سنگھ گوہل، این ایس یو آئی قومی صدر نیرج کندن، قومی ترجمان سپریا شرینیت، سابق قومی سکریٹری الکا لامبا سمیت کئی دیگر اہم پارٹی لیڈران شامل تھے۔

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شری نواس بی وی نے اس موقع پر کہا کہ ’’بی جے پی جب اپوزیشن میں تھی تو پٹرول و ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمت میں 5 روپے اضافہ بھی ہوتا تھا تو سڑکوں پر مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار ہے تو سب خاموش ہیں۔‘‘

شری نواس نے مزید کہا کہ ’’آج یوتھ کانگریس نے انھیں نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں پٹرول 100 روپے کے پار اور ڈیزل 90 روپے کے پار ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں گیس سلنڈر کی قیمت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ شرمناک بات یہ ہے کہ اس طرح کی کھلی لوٹ کرنے کے باوجود بی جے پی حکومت اس کا قصوروار بھی کانگریس کو ٹھہرا کر اپنا پلّہ جھاڑنا چاہتی ہے۔‘‘

کانگریس کارکنان نے اس دوران کہا کہ ’’مودی حکومت نے گھریلو خواتین اور عام آدمی کے بجٹ میں ایسی سیندھ لگا دی ہے جس سے وہ پار پانے میں ناکام ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں گیس سلنڈر کی قیمت میں 225 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ مودی حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ پٹرول، ڈیزل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔‘‘

اس موقع پر کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان سپریا شرینیت نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’مودی حکومت کی اس لوٹ نے ملک کی خواتین کی رسوئی میں آگ لگا دی ہے، ان کے گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے اور مودی حکومت کی خاتون وزیر، جو اس وقت اپوزیشن میں تھیں تو معمولی اضافہ پر گیس سلنڈر لے کر سڑک پر مظاہرہ کرتی تھیں، لیکن آج وہ سب اور دیگر سبھی بی جے پی لیڈران خاموش ہیں۔ اس سلوک کو ملک کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...