کاروار: گانجہ فروشی کے الزام میں نوجوان گرفتار
کاروار،19؍جنوری (ایس او نیوز) دیویکر کالج کے عقب میں نشہ بازوں کو فروخت کرنے کی نیت سے اپنے پاس گانجہ رکھنے والے ایک نوجوان کوشہری پولیس تھانے کے افسران نے گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کا نام دیپک کڈوارکر(21سال) ہے۔اس کے پاس سے 234گرام گانجہ ضبط ہوا ہے جس کی مالیت 25ہزار روپے ہے۔ ملزم کے پاس سے اس کام کے لئے استعمال ہونے والا موبائل فون اور موٹر بائک ضبط کیا گیا ہے۔ گرفتاری اور ضبطی کی یہ کارروائی شہری تھانے کے پی ایس آئی سنتوش کمار اور دیگر عملے نے انجام دی۔