183معززافرادکے دستخط کے ساتھ IIMکے ٹیچروں وطلبا کا مودی کو خط، آپ کی خاموشی ملک کے اتحاد اور سا لمیت کو خطرہ،نفرت انگیز آواز وں کی حوصلہ افزائی میں معاون

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 12:48 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو؍احمد آبا، 9؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)آئی آئی ایم بنگلور اور احمد آباد کے ٹیچروں اور طلبا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں پر حملے بڑھ رہے ہیں اور ان کے خلاف نفرت انگیز باتیں کہی جا رہی ہیں۔ ایسے واقعات پر وزیر اعظم کی خاموشی نفرت پھیلانے والی آوازوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں پہلے کرناٹک میں عیسائیوں پر حملوں کے واقعات ہوئے جبکہ ہری دوار میں منعقدہ مبینہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کی بات کی گئی تھی۔ اس حوالے سے سوشیل میڈیا پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پر بھی بلی بائی ایپ کو لے کر ماحول کافی گرم ہے۔ خط پر 183افراد کے دستخط ہیں جن میں سے 13ٹیچر اور باقی طلبا ہیں۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت پر آپ کی خاموشی مایوس کن ہے کیونکہ ہم ملک کی کثیر الثقافتی تہذیب کا احترام کرتے ہیں۔اس طرح کے معاملات میں آپ کی خاموشی سے ملک کے اتحاد اور سا لمیت کو خطرہ ہے۔

وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کو تفرقہ انگیز قوتوں سے دور رکھیں۔ہمارا آئین ہمیں بغیر کسی خوف اور شرم کے اپنے مذہب پر وقار کے ساتھ عمل کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن اب ہمارے ملک میں خوف کا عالم ہے، حالیہ دنوں میں گرجا گھروں سمیت عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دعوت دی جا رہی ہیں۔ یہ سب کچھ بغیر کسی مناسب عمل کے اور بغیر کسی خوف کے کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک ایسا ہندوستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں اپنے تنوع کی مثال بنے۔

آئی آئی ایم بنگلور کے 5اساتذہ نے یہ خط تیار کیا ہے جس پر 183 لوگوں کے دستخط ہیں۔ پیپر تیار کرنے والے اساتذہ میں پرتیک راج(اسسٹنٹ پروفیسر آف اسٹریٹیجی)، دیپک ملگھن(اسوسی ایٹ پروفیسر، پبلک پالیسی)، دلہیا منی (اسوسی ایٹ پروفیسر، انٹرپرینیورشپ)، راج لکشمی وی مورتی(اسوسی ایٹ پروفیسر، سائنس)اور ہیما سوامی ناتھن(اسوسی ایٹ پروفیسر پبلک پالیسی)شامل ہیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، IIM بنگلور کے استاد پرتیک راج نے یہ خط اس وقت لکھا جب طلبا اور اساتذہ کے ایک گروپ نے محسوس کیا کہ خاموش رہنا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت عرصے سے مرکزی دھارے نے نفرت کی آوازوں کو معمولی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ اسی لیے آج ہم یہاں موجود ہیں۔آئی آئی ایم بنگلور کے فیکلٹی ممبروں میں جنہوں نے اس خط پر دستخط کیے ہیں، ایشور مورتی ہیں جوڈیسکیشن سائنس کے پروفیسرہیں۔ اس علاوہ اس میں کنچن مکھرجی بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...