بھٹکل میں ینگ اسٹار کے زیر اہتمام میڈیکل چیک اپ کیمپ؛ سرینواس اسپتال کے ماہرین کی مفت خدمات، پانچ سو سے زائد افراد نے کیا استفادہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2024, 6:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور کے قریب سورتکل میں واقع سرینواس اسپتال کے تعاون سے بھٹکل محی الدین اسٹریٹ (مدینہ کالونی) کے نوجوانوں پر مشتمل ینگ اسٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے اتوار کو جامعہ آباد روڈ پر واقع آفرین ہال میں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے اپنی صحت کی جانچ کروائی اور ڈاکٹروں سے علاج تجویز کیا۔ اس موقع پر اکثر مریضوں کو جانچ کے بعد مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ صبح دس بجے شروع ہو کر دوپہر تین بجے اختتام پذیر ہوا۔ سرینواس اسپتال کی جانب سے جنرل میڈیسن، گائنوکولوجی، اسکین اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈکس، پیڈیاٹرکس، کارڈیولوجی، جنرل سرجری سمیت آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اسپتال مینیجر فریڈا ڈیسوزا کی قیادت میں ڈاکٹر کوشل شٹی، ڈاکٹر روی کرن، ڈاکٹر دیویانی، ڈاکٹر اسٹالین، ڈاکٹر کویتا شٹی سمیت کل 16 ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں، جن میں تین خواتین ڈاکٹرز بھی شامل تھیں۔ حسب ضرورت کئی مریضوں کا مفت ای سی جی بھی کیا گیا اور اکثر مریضوں کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں، جبکہ بعض مریضوں کو بلڈ ٹیسٹ یا دیگر تشخیصی ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا۔ کیمپ میں لیڈیز ڈاکٹرز اور خواتین اسٹاف کی موجودگی کے باعث بھٹکل کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں کیمپ سے استفادہ کیا۔

For report in English, Click here

کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے ڈیولپمنٹ مینجر صداقت اللہ نے بتایا کہ اُڈپی اور مینگلور کے درمیان مُکّا  سورتکل نیشنل ہائی وے پر واقع 920 بستروں پر مشتمل سرینواس سپر اسپیشالٹی اسپتال گذشتہ 14 سالوں سے عوام کی صحت کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ مختلف امراض کے شعبوں میں سو سے زائد تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اسپتال میں چوبیسوں گھنٹے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ساتھ جدید لیبارٹری کی سہولیات دستیاب ہیں۔ ایمرجنسی ٹروما، کارڈیاک اور نیورو سرجری کی خدمات کے لیے بھی ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں اور انشورنس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

کیمپ کو کامیابی کے ساتھ منظم انداز میں آرگنائز کرنے میں ینگ اسٹار کے صدر ظہیر احمد شیخ، جنرل سیکرٹری سہیل کڈدری، سمیع اللہ شیخ، سلیمان بھائی، توفیق خلیفہ، تنویر فراز، سبحان، توفیق بیری، عاکف، فہد سدی باپا، فوزان طاہرہ، مولانا  رفیق، کبیر اور دیگر کئی ذمہ داران پیش پیش رہے۔ اختتامی نشست میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، اقبال سہیل، ڈاکٹر ساجن، ڈاکٹر کاوش، مصدق رکن الدین، فیاض علی بیندور اور ڈاکٹر ناظم وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے

ایک نظر اس پر بھی

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔

یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان

یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔