گلبرگہ بس اسٹینڈ کے قریب کئی لوگوں کی موجودگی میں مسلح افرادکے ہاتھوں نوجوان کا قتل

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2021, 9:01 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،5؍نومبر(ایس او نیوز) مسلح افراد کے ایک گروپ نے گلبرگہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک 26 سالہ نوجوان کا قتل کردیا جس کی شناخت ابھیشیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک پولس کانسٹیبل چندرکانت کا بیٹا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے  حملہ آوروں نے کچھ دور تک ابھیشیک کا پیچھا کیا تو ابھیشیک اپنی جان بچانے کے لئے بس اسٹینڈ کی طرف بھاگنے لگا تو قاتلوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے بس اسٹینڈ کے قریب دبوچ لیا،  بعد ازاں ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

 مقتول کے والد چندر کانت نے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے مرتضیٰ ولد محمد علی، ساگر ولد مہانتیش، آکاش عرف مایا بھائی اور سوبھم ستنور پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد اس کے فرزند کو قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک وویکانند کالج میں بی بی ایم کا طالب علم تھا اور وہ بس اسٹیانڈ کے قریب واقع جم gymکو جایا کرتا تھا۔ دیڑھ برس قبل اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن میں 8افراد کے خلاف ساگر بھیرامڈگی کو قتل کرنے کی کوشش کے ضمن میں جو شکایت درج کروائی گئی تھی ان8افراد میں ابھیشیک کا نام بھی شامل تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  اُس واقعہ کے بعد ساگر اور اس کے دوستوں نے ابھیشیک کو دھمکیاں دینی شروع کردی تھیں اور متنبہ کردیا تھا کہ اسے قتل کرکے  سبق سکھا یا جائیگا۔ پولیس کمشنر روی کمار نے بتایا کہ اس معاملہ میں سی سی ٹی وی کی تصاویرو ویڈیوز کے ذریعہ اس قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...