اڈپی میں شادی کی تقریب میں شریک نوجوان لڑکی اچانک گر کر فوت

اڈپی 24 نومبر (ایس او نیوز) شادی والے گھر میں دیگر لوگوں کے ساتھ شریک ایک نوجوان لڑکی اچانک گرگئی اور اسپتال پہنچنے تک فوت ہوگئی۔ واردات اڈپی کے کوللگیری کے ہوانجے میں جمعرات کو پیش آئی ۔
جوان لڑکی کی شناخت جیوتسنا لیوس (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کوللگیری کی ہی رہنے والی تھی، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جیوتسنا بدھ کی رات اپنے رشتہ دار کی شادی کے گھر آئی تھی، جہاں مہندی کی رسم چل رہی تھی۔ جیوتسنا کے آگے پیچھے لوگ ناچ رہے تھے کہ اچانک جیوتسنا غش کھاکر گر گئی۔ قریب میں موجود ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ واقعہ ریکارڈ ہوگیا ہے جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
ذرائع کے مطابق اسے فوراً منی پال اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی، اور اج جمعرات صبح اس نے دم توڑ دیا۔
آج کل نوجوانوں میں دل کے دورے پڑنے سے موت ہونے کی اطلاعات روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔