عدالت میں جج کے سامنے ہی گواہ نے  وکیل سے کہا   ’تم پاکستانی ہو‘

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2020, 12:51 PM | ساحلی خبریں |

شیموگہ:23؍فروری(ایس اؤ نیوز)عدالت میں زیر سماعت   ایک کیس  کے دوران گواہ نے جج کے سامنے ہی  وکیل کی ’تم پاکستان والے‘کہتے ہوئے ہتک کرنے  پر  جج نے ایک دن جیل کی سزا دئیے جانے کا واقعہ شیموگہ کی جے ایم ایف سی عدالت میں پیش آیا ہے۔

عدالت میں زیر سماعت ایک معاملےمیں گواہی دینے عدالت پہنچے بھدراوتی تعلقہ سدلی پور کے  شنکرکو  وکیل نیاز نے  جرح کے دوران چند سوالات پوچھے، سوالات کا ٹھیک طرح سے جواب دینے کے بجائے  شنکر نے  مشتعل ہوکر ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے وکیل کو ہی ’ تم پاکستانی ہو‘ کہہ دیا۔ اس وقت عدالت کی منصفہ جیوتی پاٹل نے گواہ کی اشتعال انگیزی اور نازیبا سلوک پرعدالت کی کارروائی میں مداخلت، نامناسب رویہ برتنےکے الزام میں شنکر کو ایک دن جیل بھیجے جانے کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ صادرکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی