وزیراعلیٰ بومائی نے کہا؛ ہم کرناٹک میں بھی’ یوگی ماڈل‘ اپنا سکتے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2022, 12:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کےوزیراعلیٰ بسواراج بومائی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت ضرورت پڑنے پر کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے ‘یوگی ماڈل’ کو اپناسکتی ہے۔ بومائی نے یہ تبصرہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی طرف سے کرناٹک میں بھی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرز پر کام کرنے کے مطالبے پر کیا۔

انہوں نے ساحلی کرناٹک کے شہر مینگلور کے قریب سولیا میں منگل شب کو ہوئے بی جے پی کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے بہیمانہ قتل کے تعلق سے بات چیت کے دوران کہا کہ۔”اگر ایسی کوئی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو ہم یوگی طرز حکومت کے ساتھ آئیں گے۔ یوگی (آدتیہ ناتھ) اتر پردیش کے موجودہ حالات میں ایک موزوں وزیر اعلیٰ ہیں۔ ہم کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے دستیاب طریقوں کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر پر منگل کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ سولیا تعلقہ کے بیلارے میں اپنی  مرغیوں کی دکان بند کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد ہندوتنظیموں کے کارکنوں نے بی جے پی حکومت کے برسراقتدار میں ہی بی جے پی لیڈرکے قتل پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو بند منایا تھا اور  بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل اور آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر بھٹ سمیت پتور ایم ایل اے سنجیوا ماتندورکے بیلارے پہنچنے پر ان کی کار کا گھیراو کرتے ہوئے ان کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی تھی، بعد میں حالات پر قابو پانے کے لئے پولس کو ہلکی لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ بی جے پی لیڈر کے قتل کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ 25 سے زائد لوگوں کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...